اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے ایک ٹویٹ میں گاندھی...

Fact Check: کیا نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے ایک ٹویٹ میں گاندھی جی اور جناح سے دی عمران خان کو تشبیہ؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے عمران خان کو گاندھی جی اور جناح سے تشبیہ دی ہے۔
Fact
نوجوت سدھو نے اپنے کسی بھی ٹویٹ کے ذریعے عمران خان کو گاندھی جی اور جناح سے تشبیہ نہیں دی ہے، وائرل ٹویٹ فین اکاؤنٹ سے کیا گیا تھا۔

پاکستان میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر نوجوت سنگھ سدھو کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جناح اور گاندھی جی سے تشبیہ دی ہے۔ ایک فیس بک صارف نے نوجوت سنگھ سدھو کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ “گاندھی جی، جناح جی اور عمران خان۔ نوجوت سنگھ سدھو کا ٹویٹ”۔

نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کو جناح اور گاندھی جی سے تشبیہ نہیں دیا ہے۔
Courtesy: Facebook/ Countrydotcom
Courtesy: X @faisalnazir007

Fact Check/ Verification

سب سے پہلے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز نوجوت سنگھ سدھو کے مستند ایکس ہینڈل “شیر آن ٹاپ” سے کیا۔ ہم نے ان کے اکاؤنٹ کا باریکی سے جائزہ لیا لیکن یہاں ہمیں حالیہ دنوں میں کیا گیا ایسا کوئی پوسٹ موصول نہیں ہوا، جس میں عمران خان کی گاندھی جی اور جناح سے تشبیہ دی گئی ہو۔ وے بیک مشین کی مدد سے بھی ہم نے سدھو کے سوشل میڈیا ہینڈل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں عمران خان سے متعلق کئی بیان تو ملے، لیکن گاندھی اور جناح سے تشبیہ والا بیان یا پوسٹ نہیں ملا۔

اس کے علاوہ ہم نے اس حوالے سے کچھ کیورڈ کے ذریعے پاکستانی و بھارتی میڈیا رپورٹ بھی تلاشے، لیکن ایسی کوئی خبر فراہم نہیں ہوئی، جس سے واضح ہو سکے کہ سدھو نے عمران خان کو گاندھی جی اور جناح سے تشبیہ دی ہو۔

ٹویٹر ایڈوانس سرچ کی مدد سے ہم نے گاندھی جی، جناح جی اور عمران خان جی انگلش میں کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں نوجوت سنگھ سدھو نام کے دو فین ایکس ہینڈلس ملے۔ جس نے 18 اور 21 فروری کو “گاندھی جی، جناح جی، عمران جی” پوسٹ کیا ہوا ہے۔ ہم نے جب ان ہینڈلس کو بغور دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ دونوں فین اکاؤنٹ ہیں۔ جن میں ایک اکاؤنٹ کو اپریل 2023 میں بنایا گیا، جس کے 11 ہزار سے زائد فالوورس ہیں اور دوسرے کو مارچ 2018 میں بنایا گیا تھا، جس پر بھی 100 سے زائد فالوورس ہیں۔

Courtesy: X @NavjotSpeaks
Courtesy: X @NavjotSpeaks
Courtesy: X @NavjotSpeakss
Courtesy: X @NavjotSpeakss

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے کسی بھی ٹویٹ کے ذریعے عمران خان کی گاندھی اور جناح سے تشبیہ نہیں دی ہے۔ فین اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹویٹ کو صارفین حقیقت سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔

Result: False

Sources
X post by Navjot Singh Sidhu
X posts by Navjotspeakss and Navjotspeaks on 18th & 21st Feb 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular