Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
راہل گاندھی نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے آئین بنایا۔
دعویٰ گمراہ کن ہے۔ اصل ویڈیو میں راہل گاندھی نے آئین بنانے میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور مہاتما گاندھی دونوں کا ہی نام لیا تھا۔ وائرل کلپ میں امبیڈ کر والا حصہ ایڈٹ کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔
کانگریس لیڈر و لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں وہ آئین بنانے کے لئے مہاتما گاندھی کا نام لیتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی نے آئین بنایا اور انہوں نے امبیڈکر اور دستور ساز اسمبلی کے کردار کو نظر انداز کر دیا۔
وائرل ویڈیو کلپ میں راہل گاندھی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ “آئین کس نے بنایا؟ گاندھی جی نے جان دی، آئین بنایا۔” اس ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین راہل گاندھی کا مذاق اڑا رہے ہیں اور ان کے بیان پر کانگریس کو نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
دیپک شرما نامی صارف نے ایکس پر ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “آئین گاندھی جی نے بنایا- راہل گاندھی۔ سن لیا نا کانگی بھیمٹو… دوبارہ مت پوچھنا، تمہارے مالک نے بتا دیا ہے”۔ پوسٹ کا آرکائیو یہاں دیکھیں۔

ایکس کے علاوہ اس ویڈیو کو فیس بک پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ان پوسٹس کے آرکائیو لنکس یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
آئین سازی پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے وائرل بیان کہ ‘آئین گاندھی نے بنایا‘ کی تصدیق کے لئے ہم نے متعلقہ کیورڈ کی مدد سے ان کی پوری ویڈیو تلاش کی۔ اس دوران ہمیں یہ ویڈیو راہل گاندھی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 21 اگست 2025 کو لائیو سٹریم کے طور پر اپلوڈشدہ ملی۔ یہ بہار کے مونگیر میں منعقد ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کی ویڈیو ہے۔
ویڈیو دیکھنے پر، ہم نے پایا کہ وائرل کلپ تقریباً 20 منٹ پر شروع ہوتی ہے۔ یہاں راہل گاندھی یاترا میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں: “سنویدھان کس نے بنایا؟ نہیں، سنویدھان کس نے بنایا؟ امبیڈکر جی نے اپنی زندگی دی، زندگی دی، آئین بنایا، گاندھی جی نے زندگی دی، سنویدھان بنایا، یہ ووٹ چوری آئین پر حملہ ہے”۔
واضح رہے کہ اپنے پورے بیان میں راہل گاندھی نے آئین بنانے میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور مہاتما گاندھی دونوں کا نام لیا ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو دراصل ایک طویل تقریر سے ایڈٹ کیا گیا ہے۔ اس میں راہل گاندھی کا وہ حصہ ہٹا دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کا نام لیا تھا۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ راہل گاندھی کی ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ ایڈٹ کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔ اصل ویڈیو میں انہوں نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور مہاتما گاندھی دونوں کا ہی ذکر کیا ہے۔
Sources
Rahul Gandhi YouTube Video, August 21, 2025
(اس آرٹیکل کو ہندی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے، جسے سلمان نے لکھا ہے۔)
Mohammed Zakariya
August 21, 2025
Mohammed Zakariya
July 21, 2025
Mohammed Zakariya
February 23, 2024