Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
پندرہ جنوری کو نیوزی لینڈ میں 6.1 شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز کو نیوزی لینڈ زلزلے سے منسوب کرکے شیئر کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں ایک دکان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دکان کے اندر سےلوگ بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ریک میں رکھا سامان گرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں ایک ٹویٹر صارف نے لکھا ہے کہ “نیوزی لینڈ میں 6.1 کا زلزلہ”۔
نیوزی لینڈ زلزلے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انجینئر سیموئیل مونگی نام کے فیس بک پیج پر 22 اگست 2021 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو ہیتی میں آئے زلزلے کا بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جب ہم نے یوٹیوب پر “ہیتی ارتھ کوئیک 6.1 اور 7،1 “کیوڑد سرچ کیا۔ جہاں ہمیں22/27 اگست 2021 کو ڈیزاسٹر کمپائلیشنز اور ویڈیوز دی ٹیرموٹوز نام کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو 14 اگست 2021 کو ہیتی میں 7.2 کی شدت سے آئے زلزلے کا بتایا گیا ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں مزید کیورڈ سرچ کیے، لیکن اطمینان بخش نتائج نہیں ملے، جس میں واضح ہوسکے کی یہ ویڈیو ہیتی زلزلے کی ہے۔ البتہ مذکورہ معلومات سے پتہ چلا کہ ویڈیو پرانی ہے۔
اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ نیوزی لینڈ زلزلے کی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کم از کم دو سالوں سے موجود ہے۔
Our Sources
Facebook post by Eng Samuel Mwangi on 22/08/2021
YouTube Videos uploaded by Videos de Terremotos and Disaster Compilations on 2021
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044
Mohammed Zakariya
March 20, 2023
Mohammed Zakariya
March 16, 2023
Abrar Bhat
February 16, 2023