جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckNewsFact Check: عمرہ زائرین کو مکہ لے جا رہی بس حادثے کی...

Fact Check: عمرہ زائرین کو مکہ لے جا رہی بس حادثے کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ منظر سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو مکہ لے جا رہی بس حادثہ کا ہیں۔

Fact
ویڈیو تقریبا 5 سال پرانی ہے اور سعودی عرب کے ابھا میں تیل ٹینکر میں لگی آگ کی ہے۔

سعودی عرب کے عسیر کے عقبہ شعار روڈ پر عمرہ زائرین کو مکہ لے جا رہی بس 26 مارچ 2023 کو حادثے کا شکار ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں 20 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ تقریباً 29 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا اور نیوز ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اور اس کے اسکرین شارٹ کے ساتھ خبریں شائع کی جا رہی ہیں۔ جس میں پُل پر ایک گاڑی میں آگ لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو عمرہ زائرین کو مکہ لے جا رہی بس کے حادثے کی ہے۔ 

یہ ویڈیو  عمرہ زائرین کو مکہ لے جا رہی بس  حادثے کی نہیں ہے۔
Courtesy: Instagram @theinquilab.in

اس ویڈیو کو فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب کے علاوہ روز نامہ انقلاب، ای ٹی وی بھارت، نیوز18 اردو، زی سلام اور اے آر وائی نیوز نے بھی اپنی خبروں میں شائع کیا ہے۔

Fact check / Verification

عمرہ زائرین کو مکہ لے جا رہی بس کے حادثے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈِو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں فہد الحزمی نام کے یوٹیوب چینل پر 24 جون 2017 کو عربی کپشن کے ساتھ اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈِیو ملی۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو عقبہ شعار میں تیل کے ٹینکر میں لگی آگ کی ہے۔

Courtesy: YouTube/ FAHAD Al- hazmi

مزید سرچ کے دوران ہمیں سعودی عرب کی نیوز ویب سائٹ عکاظ پر ہوبہو کیفریم کے ساتھ شائع 24 جون 2017 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق 32 ٹن ایندھن ٹینکر عقبہ شعار روڈ پر حادثے کا شکار ہو گیا، اس حادثے میں ڈرائیور کی جھلس کر موت ہوگئی تھی۔ ان رپورٹ سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو عمرہ زائرین کو مکہ لے جا رہی بس کے حادثے کی نہیں ہے۔

Courtesy: okaz.com.sa

مذکورہ ویڈیو کے ساتھ 2017 میں العربیہ، سبق اور سعودی اوٹو نیوز ویب سائٹس نے بھی ویڈیو کو ٹینکر حادثے کا بتاکر خبریں شائع کی تھیں۔

رواں ماہ کے 26 تاریخ کو عمرہ زائرین کو مکہ لے جا رہی بس حادثے سے متعلق ہم نے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں الاخباریۃ ٹی وی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر گراؤنڈ رپورٹ ملی۔ جس میں ویژول دیر رات کی ہے جبکہ وائرل ویڈیو دن کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے علماء دین اور شاہی عدالت نے بغیر چاند دیکھے روزے رکھنے کا کیا اعلان؟ 

Conclusion

 اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ لے جا رہی بس حادثے کا بتاکر وائرل ہو رہی ویڈیو پرانی ہے اور سعودی عرب کے ابھا کے شمالی عقبہ شعار میں نویں سرنگ سے پہلے تیل ٹینکر میں لگی آگ کی ہے۔

Result: Missing context

Our Sources
Video Uploaded by FAHAD Al-hazmi on 24 Jun 2017

Reports published by Okaz.com.sa, Al Arabiya, Sabq.org and Saudiauto.com.sa on Jun 2017
Tweet by @alekhbariyatv on 27 March 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular