اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact Checkنیویارک سیلاب کی ویڈیو کو پشاور بی آر ٹی کا بتاکر شیئر...

نیویارک سیلاب کی ویڈیو کو پشاور بی آر ٹی کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔ ویڈیو میں ایک عمارت کے اندر پانی نظر آرہا ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ منظر پشاور بی آر ٹی میں بارش کے بعد کا ہے۔

نیویارک سیلاب کی ویڈیو کو پشاور بی آر ٹی کا بتاکر کی جا رہی ہے شیئر

اس ویڈیو کو ٹویٹر صارفین پشاور بی آر ٹی کا بتا کر شیئر کر رہے ہیں۔

پاکستانی نیوز ویب سائٹ ڈیلی پاکستان پر 25 جولائی کی ایک رپورٹ کے مطابق پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بارش کے سبب درمیانی درجے کا سیلاب آنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس بعد سے سوشل میڈیا پر الگ الگ ویڈیو اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ جن کو پشاور میں بارش کے بعد کا منظر بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ منظر پشاور بی آر ٹی کا ہے۔

واضح رہے کہ پیشاور بی آر ٹی کو ٹرانس پیشاور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ایک پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ہے۔ پاکستانی ویب سائٹ ڈانویب سائٹ ڈان پر شائع ایک آرٹیکل کے مطابق فروری 2022 میں اسے گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈ اور جولائی 2022 میں اسے بیسٹ اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔

Fact Check/Verification

پشاور میں بارش کے بعد کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں 2 ستمبر 2021 کو شیئر شدہ لکی ٹران نامی ویریفائڈ ٹویٹر ہینڈل پر یہی ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو نیویارک میں دوبارہ آئے سیلاب کا بتایا گیا ہے۔

پھر ہم نے کیفریم کے ساتھ انگلش میں، نیویارک فلڈ 2021، لکھ کر کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں نیویاک پوسٹ پر 1 ستمبر 2021 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں وائرل ویڈیو کا ایک فریم بھی موجود تھا۔ جس کے کیپشن میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو مین ہیٹن کے 28 ویں گلی کے سب وے اسٹیشن کے نزدیک کی ہے۔ جہاں سیلاب کی وجہ سے بینچوں تک پانی بھر گیا تھا۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں2 ستمبر 2021 کو شائع ڈیلی میل کی ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بھی اس ویڈیو کو نیویارک کے مین ہیٹن کا ہی بتایا گیا ہے۔ ویڈیو کے سلسلے میں مزید لکھا ہے کہ ہریکین ایدا کی وجہ سے نیو یارک شہر میں ایک گھنٹے کے اندر ہی 3.5 اینچ کی بارش ہوئی تھِی۔ جسے اس وقت کی سب سے بھاری بارش ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جس میں 12 لوگوں کی موت بھی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں آئے سیلاب کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ نیویارک سیلاب کی ویڈیو کو پشاور بی آر ٹی کا بتاکر سوشل نٹورکنگ سائٹس پر شیئر کیا گیا ہے۔ بتادوں کہ یہ ویڈیو سال 2021 کی ہے۔

Result: False

Our Sources

Twitter post by @luckytran on 02 sept 2021
Media Report Published by Newyorkpost on 01 sept 2021
Media Report Published by Dailymail on 02 seot 2021

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular