منگل, نومبر 5, 2024
منگل, نومبر 5, 2024

ہومFact Checkمکان کے اندرونی حصے کی یہ ویڈیو حالیہ ترکی زلزلے کی نہیں...

مکان کے اندرونی حصے کی یہ ویڈیو حالیہ ترکی زلزلے کی نہیں ہے، بلکہ پرانی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

ترکی میں آئے زلزلے کے بعد سوشل میڈِیا پر 1 منٹ 30 سکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں کچھ لوگوں کو مکان کے اندرونی حصے میں کام کے دوران زلزلے کی شدت کے باعث خوف و حراس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ ہے کہ ویڈیو ترکی کے ایک ہوٹل کے اندرونی حصے کی ہے، جہاں زلزلے کی وجہ سے لوگ پریشان حال ہیں۔

مکان کے اندرونی حصے کی یہ ویڈیو حالیہ ترکی زلزلے کی نہیں ہے، بلکہ پرانی ہے
Courtesy: Twitter @Raheemkhan991

مکان کے اندرونی حصے والی وائرل ویڈیو کے حوالے سے کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ “یہ سی سی ٹی وی ویڈیو ترکی کی ایک فیکٹری کے اندر کام کر رہے لوگوں کی ہے، جہاں لوگوں نے زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا”۔

Courtesy: FB/حجرہ

Fact

ترکی زلزلے کا بتاکر شیئر کی گئی مکان کے اندرونی حصے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ایک فریم کو ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ترکش ویب سائٹ ملیت اور مہر نیوز ویب پر ترکش زبان میں شائع 31 اکتوبر 2020 کی رپورٹس ملیں۔ جس کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ازمیر کے ایک ہوٹل کے کچن میں محسوس کئے گئے زلزلے کا منظر ہے۔ جہاں 6.6 کی شدت سے زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔

Courtesy: Milliyet.com

ہم نے جب گوگل پر ازمیر سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ ازمیر ترکی کے ایک شہر کا نام ہے۔

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ مکان کے اندرونی حصے والی وائرل ویڈیو تقریبا 2 سال پرانی ہے اور ترکی کے ایک ہوٹل کے کچن کے اندرونی حصے کی ہے۔

Result: Partly False

Our Sources

Reports published by Milliyet and MehrNews on 31 Oct 2020

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular