ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر کے مکان سے برآمد...

Fact Check: کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر کے مکان سے برآمد ہوئی غیر ملکی کرنسی کی ہے یہ تصویر؟ پوری حقیقت یہاں جانیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سیداللہ ڈنو شاھہ کے مکان سے غیر ملکی کرنسی کا اربوں کیش برآمد ہوا ہے۔
Fact
یہ تصویر میکسیکو میں 2007 میں ایک چھاپا ماری میں برآمد ہوئی رقم کی ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر رقم کے ڈھیڑ کی ایک تصویر خوب گردش کر رہی ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سیداللہ ڈنو شاھہ کے مکان سے اربوں کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

ایک ٹویٹر صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سیداللہ ڈنو شاھہ کے حیدرآباد کے قریب مٹیاری والے گھر پر نیب کا چھاپہ غیر ملکی کرنسی اربوں کیش برآمد! خود سمندری راستے دبئی فرار۔ کُچھ دن پہلے شازیہ مری کے گھر سے 97 ارب روپے برآمد ہوئے تھے۔

اصل میں یہ ساری دولت کمپنی کی ملکیت ہے۔ دکھانے کے لیے پکڑا اور اسے مارکیٹ میں چلا کر انڈیکس اونچا کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ جیسے ہی انڈیکس اونچا ہوا بس پیسے پھر واپس اور سنا ہے کہ زرداری سے اس پر ان بن ہوگئی ہے۔ کمپنی کی اور کمپنی اب سندھ کا تاج زرداری سے لے کر دوبارہ ایم کیو ایم کے سر پر رکھنے کا ارداہ رکھتی ہے”۔

سیداللہ ڈنو شاھہ کے مکان سے یہ رقم برآمد نہیں ہوئی ہے بلکہ میکسیکو کی ہے۔
Courtesy: Twitter @

Fact Check/Verification

وائرل تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں الجزیرہ اور ایجنسی فرانس پریس کی ویب سائٹس پر ہوبہو رقم والی تصویر کے ساتھ 2007 میں شائع رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق یہ رقم 15 مارچ 2007 کو میکسیکو سٹی کے رہائشی علاقے لوماس ڈی چاپلٹپیک میں منعقد ایک آپریشن کے دوران برآمد کی گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ یہ رقم منشیات کے ایک گروہ سے تعلق رکھتی ہے، جو میتھم فیٹامین بنانے کے لئے استعمال ہونے والے کیمیکل اسمگل کرتا تھا۔

Courtesy: Al Jazeera

مزید سرچ کے دوران ہمیں پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شازیہ مری کا ایک ٹویٹ بھی ملا۔ جس میں انہوں نے چھاپہ ماری کی خبر کو فرضی بتایا ہے اور ساتھ ہی فرضی خبر پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی اور لیگل نوٹس بھیجنے کا ذکر کیا ہے۔ لیکن ایسی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔ جس میں سیداللہ ڈنوشاہ کے گھر پر چھاپہ ماری کا ذکر ہو۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جس رقم کی تصویر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے گھر چھاپہ ماری کے دوران ملنے کا دعویٰ کیا گیا، وہ دراصل 2007 میں میکسیکو میں ایک آپریشن کے دوران برآمد ہوئی رقم کی ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by Al Jazeera and AFP on 2007
Tweet by ShaziaAttaMarri on 4 Sep 2023

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular