Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بیتی رات بھارتی حکومت نے پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ جس کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں تباہ شدہ جنگی طیارہ نظر آرہا ہے اور چند افراد اس پر مٹی ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ بھارتی رافیل اور سخوئی ایس یو-30 لڑاکا طیارے ہیں، جنہیں پاکستان نے مار گرایا ہے۔
ہم نے سب سے پہلے وائرل کلپ کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں لوسٹر مور ڈاٹ انفو نامی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے تباہ شدہ طیارے کی تصاویر موصول ہوئیں۔ جس کے ساتھ کیپشن میں ”معراج 5 ڈی پی اے2، 15 اپریل 2025 پاکستان” لکھا ہوا تھا۔ یہاں یہ واضح ہوا کہ تصویر پرانی ہے اور اس طیارے کا تعلق پاکستان سے ہے۔
پھر ہم نے گوگل پر “معراج 5 ڈی پی اے2، 15 اپریل 2025 پاکستان” کیورڈ سرچ کیا۔ تب ہمیں 16 اپریل 2025 کو وائرل ویڈیو کے اسکرین شارٹ کے ساتھ شائع ہونے والی دکن ہیرالڈ اور نیوز ڈرم نامی ویب سائٹ پر خبریں موصول ہوئیں۔ جس کے مطابق پاکستان میں پی اے ایف کا تربیتی طیارہ میراج وی روز لاہور سے 350 کلومیٹر جنوب مغرب میں ضلع وہاری کے نواحی علاقے رتہ ٹبہ کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔
مزید تلاش کرنے پر ہمیں ہوبہو ویڈیو مشرق ٹی وی پی کے نامی انسٹاگرام پر 15 اپریل 2025 کو شیئر شدہ موصول ہوا۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو پی اے ایف کا تربیتی طیارہ بتایا گیا ہے جو پاکستان کے رتہ ٹبہ میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جس تباہ شدہ طیارے کی ویڈیو کو بھارتی رافیل اور سخوئی ایس یو-30 لڑاکا طیارہ بتاکر شیئر کیا گیا ہے وہ پرانی ہے اور پاکستان کے جنگی طیارہ میراج کی ہے۔
Mohammed Zakariya
May 20, 2025
Mohammed Zakariya
May 10, 2025
Mohammed Zakariya
May 8, 2025