جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا یہ ویڈیو بحیرۂ احمر میں امریکی جنگی جہاز پر...

Fact Check: کیا یہ ویڈیو بحیرۂ احمر میں امریکی جنگی جہاز پر یمنیوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی ہے؟ یہاں پڑھیں پورا تحقیقات

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
بحیرۂ احمر میں امریکی جنگی جہاز پر یمنیوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی ویڈیو۔
Fact
ویڈیو تقریبا 3 سال پرانی اور یو ایس ایس بونہوم رچرڈ جنگی جہاز میں لگی آگ کی ہے۔

اسرائیل اور فلسطین کے مابین چل رہی لڑائی میں یمنی حوثیوں کا بحیرۂ احمر میں جنگی و دیگر بحری جہازوں پر حملے لگاتار جاری ہیں۔ رواں ماہ کی 10 تاریخ کو یمن نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کی مدد کے لئے جا رہی امریکی بحری جہاز پر یمنی حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں حملہ کیا ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر سمندری جہاز میں لگی آگ کی ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے۔

ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی امریکی جنگی جہاز ہے، جسے گزشتہ روزیمنی حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں نشانہ بنایا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ ایک مستند ایکس صارف کیپشن میں لکھا ہے کہ “یمن کے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یمن سے امریکی جہاز پر ایسے ہی حملہ کیا گیا ہے 2 دن قبل، جس کو برطانوی وزیر دفاع نے ابتک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا تھا”۔

یہ ویڈیو بحیرۂ احمر میں امریکی جنگی جہاز پر یمنی حوثیوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی نہیں ہے۔
Courtesy: X @GNMadani

Fact Check/ Verification

بحیرۂ احمر میں امریکی جنگی جہاز پر یمنیوں کی جانب سے کئے گئے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 13 جولائی 2020 کو اسائیلم سیکر نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو امریکہ کی سین ڈیاگو بندرگاہ پر موجود جنگی بیڑے یو ایس ایس بونہوم رچرڈ میں لگی آگ کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/Asylumseeker

مزید کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں 12 جولائی 2020 کو شائع ہونے والی دی نیو یارک ٹائمس کی ایک رپورٹ فراہم ہوئی۔ جس کے مطابق سین ڈیاگو کے یو ایس نیوی بیس میں یو ایس ایس بونہوم رچرڈ نامی بحری جہاز میں آگ لگ گئی تھی، اس حادثے میں کُل 57 افراد زخمی ہو گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق اس حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی لیکن ابتدائی تحقیقات میں جہاز کے کمپارٹمنٹ میں درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے آگ لگنے کی بات سامنے آئی تھی۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھیں۔

Courtesy: The New York Times

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو بحیرۂ احمر میں امریکی جنگی جہاز پر یمنیوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی نہیں ہے، بلکہ پرانی ہے اور امریکہ کے سین ڈیاگو میں یو ایس ایس بونہوم رچرڈ نامی بحری جہاز میں لگی آگ کی ہے۔

Result: False

Sources
Video published by YouTube Channels Asylumseeker on 13 Jul 2020
Reports published by The New York Times, NPR and CBS 8 San Diego on July 2020


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular