اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckFact Check: مصر اور اسرائیل کے درمیان ہوئی حالیہ جھڑپ میں شہید...

Fact Check: مصر اور اسرائیل کے درمیان ہوئی حالیہ جھڑپ میں شہید ہوئے فوجی کی نہیں ہے یہ تصویر، جانیں پورا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
مصر کی سرحد پر تین اسرائیل فوجیوں کو قتل کرنے والے شہید فوجی کی تصویر۔
Fact
یہ تصویر ایک مصری فوجی کی ہے، جس کی شہادت 5 سال پہلے ہو چکی ہے۔ فوجی کا نام محمد المعتز رشاد ہے۔

مصر اور اسرائیل کے مابین ہوئی سرحدی جھڑپ میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے فرضی خبریں، تصاور اور ویڈیوز سوشل نٹورکنگ سائٹس پر خوب شیئر کی جا رہی ہیں۔ ان دنوں ایک فوجی جوان کی تصویر اردو اور عربی کیپشن کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔ تصویر میں نظر آرہے شخص کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک مصری عسکری ہے، جس نے مصر کی سرحد پر تین اسرائیلی فوجیوں کو قتل کردیا، بعد میں جوابی حملے میں یہ شخص شہید بھی ہو گیا۔

یہ تصویر  مصر اور اسرائیل کے مابین حالیہ جھڑپ میں شہید ہوئےمصری فوج کی نہیں ہے۔
Courtesy: Twitter @AbuhamidTu91687

Fact Check/Verification

تین اسرائیلی فوج کے جوانوں کو مارنے والے مصری فوجی جوان کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں الیوم السابع نام کی مصری نیوز ویب سائٹ پر ہوبہو فوجی جوان کی تصویر کے ساتھ شائع 24 مارچ 2023 کی خبر ملی۔ جس میں فوجی جوان کا تعلق مصر سے بتایا گیا ہے اور اس کا نام محمد المعتز رشاد بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Youm7

مزید سرچ کے دوران ہمیں وائرل تصویر میں نظر آرہے فوجی جوان سے متعلق العربیہ ڈاٹ نیٹ پر 26 مارچ 2017 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق محمد المعتز رشاد دہشت گردوں کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں زخمی ہو گئے تھے، بعد میں علاج کے دوران مادی ملیٹری اسپتال میں ان کی وفات ہو گئی تھی۔ اس کے علاوہ مصری ٹی وی ایکسٹرا نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر محمد المعتز رشاد کی موت سے متعلق تفصیلی رپورٹ یہاں کلک کرکے دیکھی جا سکتی ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جس مصری فوجی جوان کی تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ مصر کی سرحد پر انہوں نے تین اسرائیلی فوج کے جوانوں کو مار دیا ہے وہ دراصل 5 سال پہلے مصر کے رفح شہر میں ملک کے لئے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

Result: False

Our Sources
Reports published by Youm7, Alrabiya on 24, 26 March 2017
Video uploaded by YouTube Channel eXtra news on 23 March 2017


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular