اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا بھارتی ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کی ہار پر...

کیا بھارتی ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کی ہار پر جشن منایا؟

ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ 2022 فائنل میچ کے بعد بھارتی ٹیم کا جشن مناتے ہوئے متعدد ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ اس میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی اور سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کا جشن پاکستان کی ہار پر منایا گیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے بھارتی ٹیم کا جشن کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘بھارتی ہمیشہ ناچتے ہیں جب وہ سنتے ہیں کہ پاکستان ہار گیا’۔

اسی طرح سے کئی صارفین نے اسی ویڈیو کو ٹویٹر اور فیس بُک پر ہوبہو دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ جن کا لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔  

Fact Check/ Verification

کیا واقعی بھارتی ٹیم کا جشن ٹی20 ورلڈکپ 2022 فائنل میں پاکستان انگلینڈ سے ہار کے بعد منایا گیا؟ اس دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے وائرل ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریمز میں تقسیم کیا، اور ان میں سے چند فریم گوگل ریورس امیج سرچ کیے۔

سرچ کے دوران ہمیں یوٹیوب کا لنک ملا جس میں یہی ویڈیو 22 اگست کو اپلوڈ کی گئی ہے۔ ویڈیو کے ڈسکرپشن میں لکھا ہے کہ ‘زمبابوے سے سیریز جیتنے کے بعد جشن’۔ یہاں ہمیں معلوم ہوا کہ دراصل یہ بھارتی ٹیم کا جشن کی ویڈیو زمبابوے سے جیت کے بعد کی ہے۔

پھر ہم نے ویڈیو کی فریم کے ساتھ ‘انڈیا، زمبابوے’ کیورڈ سرچ کیے۔ سرچ کے دوران میں متعدد رپورٹس ملیں، جن کے ساتھ یہی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ رپورٹس میں بھارتی ٹیم کا جشن منائے جانے والی اس ویڈیو سے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی زمبابوے سے جیت کے بعد جشن منانے کی ہے۔

لائیو ہندوستان وئب سائٹ پر 24 اگست 2022 میں شائع رپورٹ کے مطابق زمبابوے سے ونڈے سیریز جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم جشن میں ڈوب گئی۔ اس رپورٹ کے ساتھ بھارتی ٹیم کا جشن منانے والی اس ویڈیو کے اسکرین شارٹس شیئر کئے گئے ہیں۔

بھارتی ٹیم کا جشن
Courtesy: Screengrab from Live Hindustan
یہ بھی پڑھئے: https://newschecker.in/ur/fact-check-ur/viral-ur/kashmir-celebrate-pak-win: کیا بھارتی ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کی ہار پر جشن منایا؟

اس کے علاوہ ہمیں کنیڈا مائی کھیل ڈاٹ کام ویب سائٹ پر کنیڈا زبان میں 23 اگست 2022 کی رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بھی وائرل ویڈیو اور اس کے اسکرین شارٹس شیئر کیے گئے ہیں۔

یہی ویڈیو ہمیں معروف اخبار انکامک ٹائمز کی ویب سائٹ پر بھی رپورٹ کے ساتھ ملی، اس میں بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے زمبابوے سے ون ڈے سیریز میں تینوں میچ جیت لیے، جس کے بعد بھارتی ٹیم کالا جشمہ گانے پر ڈانس کررہی ہے۔

Courtesy: Screengrab from The Economic Times

اس کے علاوہ ہمیں اس سلسلے میں متعدد دیگر رپرٹس ملیں، جس کا لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

ان رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ثابت ہوا کہ ڈانس کی ویڈیو زمبابوے سے جیت کے بعد کی ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ بھارتی ٹیم کا جشن منانے والی ویڈیو ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستان کی انگلینڈ سے ہار کے بعد کی نہیں ہے۔ دراصل رواں برس اگست میں ون ڈے سیریز میں زمبابوے سے 3.0 سے جیت درج کرکے بھارتی ٹیم نے جشن منایا تھا۔

Result: False

Our Sources


Report by Live Hindustan, dated August 24, 2022
Report by Economic Times, dated August 23, 2022
Report by kannada.mykhel.com, dated August 23, 2022


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Most Popular