جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkپرانی ویڈیو کو ایشیاء کپ میں بھارت سے پاکستان کی حالیہ جیت...

پرانی ویڈیو کو ایشیاء کپ میں بھارت سے پاکستان کی حالیہ جیت کے بعد کشمیر میں جشن کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

فیس بک اور ٹویٹر پر آتش بازی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس کے بار ے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایشیاء کپ میں بھارت سے پاکستان کی جیت کے بعد کشمیر میں منائے جارہے جشن کا ہے۔

ایشیاء کپ میں انڈیا کی پاکستان سے ہار کے بعد آتش بازی کی پرانی ویڈیو سرینگر کا بتا کر کی جا رہی ہے شیئر

Fact

ایشاء کپ 2022 میں پاکستان کی بھارت سے جیت کے بعد کشمیریوں کے جشن کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کو سب سے پہلے ہم نے انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا۔ اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو ملی جسے ایشیاء کپ میں بھارت سے پاکستان کی جیت کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ ویڈیو کشمیر ہمارا زندہ آباد اور سون وطن نامی فیس بک پیج پر 14اگست 2020 کو پوسٹ کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔ جس میں اس ویڈیو کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیر کے پرانے شہر میں کی گئی آتش بازی کا بتایا گیا ہے۔

ایشاء کپ
Courtesy:Facebook /KashmirHamaraZindabaad

یہی ویڈیو ہمیں کشمیر وی او آئی سی ای نامی یوٹیوب چینل پر 14 اگست 2020 کو اپلوڈ ہوئی ہے۔ جسے حالیہ ایشیاء کپ میں انڈیا سے پاکستان جیت کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر سرینگر کے ڈاوین ٹاون یعنی پرانے شہر میں کی گئی آتش بازی کی ہے۔

Courtesy:YouTube/kashmir Vo Ice

سرچ کے دوران ہمیں سرینگر پولس کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور دس سال پرانی ہے۔ اس کے علاوہ فرضی خبر نہ پھیلانے کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔ بتادوں کہ سرینگر پولس نے یہ ٹویٹ کمار ساگر نامی ٹویٹر ہینڈل سے کی گئی مذکورہ ویڈیو کے جواب میں کیا ہے۔ اب اس سے واضح ہوچکا کہ آتش بازی کی اس ویڈیو کا ایشاء کپ 2022 سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ پرانی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کم از کم 2 سال پرانی ہے اور ایشیاء کپ میں پاکستان کی بھارت سے جیت کے بعد کشمیریوں کے جشن کی نہیں ہے۔

Result: Partly False

Our Sources
Facebook post by KashmirHamaraZindabaad on 14 Aug 2020

Video Uploaded on YouTube by Kashmir Vo Ice on 14 Aug 2020
Tweet by Srinagar Police on 5 Sept 2022.

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular