Thursday, April 24, 2025
اردو

Fact Check

Fact Check: اسدالدین اویسی کی سادھوؤں کے بھیس میں گنگا میں ڈُبکی لگانے کی اے آئی ویڈیو وائرل

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Jan 20, 2025
banner_image

Claim
اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کی سادھوؤں کے بھیس میں گنگا میں ڈبکی لگانے کی ویڈیو آئی سامنے۔
Fact
دعویٰ فرضی ہے اور اسدالدین اویسی کی یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

اترپردیش کا شہر پریاگ راج( سابقہ الہ آباد) مہاکمبھ میلے کے باعث ان دنوں خوب سرخیاں بٹور رہا ہے۔ اسی اثنا میں سوشل میڈیا پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی کی ایک ویڈیو ہندی کیپشن کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ زعفرانی لباس میں ملبوث سادھوؤں کے ساتھ گنگا میں ڈُبکی لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ اسدالدین اویسی مذہب اسلام ترک کرکے سادھوؤں کے ساتھ مہاکمبھ میں گنگا میں ڈبکی لگا رہے ہیں۔

اسدالدین اویسی کا سادھوؤں کے ساتھ گنگا میں ڈبکی لگائے جانے کی ویڈیو۔
Courtesy:Facebook/ravishkumarkanhiyakumarTheLegendFanPage

Fact Check/ Verification

اسدالدین اویسی کی سادھوؤں کے بھیس میں گنگا میں ڈبکی لگانے کا بتاکر شیئر کی جارہی وائرل ویڈیو کا ہم نے سب سے پہلے تجزیہ کیا۔ ویڈیو میں اویسی اور ساتھ موجود سادھوؤں کی کچھ غیر معمولی حرکات و سکنات نظر آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی اویسی جب پانی میں ہاتھ ڈال کر باہر نکالتے ہیں تو ان کے کرتے کی آستینوں سے پانی بہتا ہوا نظر آ رہا ہے لیکن کپڑا بھیگا ہوا نہیں دکھائی دے رہا ہے۔

ہم نے ویڈیو کو مزید غور سے دیکھا تو نچلے حصے میں انگلش میں گرے اورنج لکھا ہوا نظر آیا۔ مذکورہ لفظ کو ہم نے گوگل پر تلاشا۔ جہاں ہمیں گرے اورنج نامی انسٹاگرام کا ایک ہینڈل موصول ہوا۔ اس ہینڈل نے زعفرانی لباس میں ملبوث اویسی کی مذکورہ ویڈیو کو 16 جنوری کو شیئر کیا تھا۔ جس کے کمنٹ پاکس میں دیگر صارفین نے اسے اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو بتایا ہے۔

Courtesy: Instagram @grayyorange

مزید تصدیق کے لئے ہم نے وائرل ویڈیو کے چند فریم کو اے آئی سے تیار کردہ مواد کا پتہ لگانے والے ٹولز ڈی کاپی ڈاٹ اے آئی، از اٹ اے آئی اور ہائیو ماڈریشن ٹولز کی مدد لی۔ جہاں اویسی والی ویڈیو کی تصاویر میں ہائیو ماڈریشن نے 89.9 فیصد اور از اٹ اے آئی نے 80 فیصد اے آئی سے تیار کردہ مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ ڈی کاپی ڈاٹ اے آئی نے اسے فرضی بتایا ہے اور اس میں مصنوعی ذہانت کے 95.28 فیصد شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

وہیں اے آئی مواد کا پتہ لگانے والے ٹول ٹرو میڈیا نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس ویڈیو میں رد و بدل کے ثبوت موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانتا کلوز کے لباس میں ملبوث ڈاکٹر ذاکر نائک کی اے آئی سے تیارکردہ تصویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

Conclusion

لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و ممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی سادھوؤں کے بھیس میں گنگا میں ڈبکی لگائے جانے کی یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Altered Video

Sources
Instagram post by @grayyorange on 16/01/2025
TrueMedia tool
HiveModeration tool
True media tool
Decopy.ai tool


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,898

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔