اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkافغانستان ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو کو پاکستان کا بتاکر کیا جا...

افغانستان ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو کو پاکستان کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضا میں اڑتے ہوئے ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو جاتا ہے۔ ویڈیو سے متعلق ایک فیس بک صارف کا دعوی ہے کہ “پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرتے ہوۓ ویڈیو منظر عام پر آگئی”۔

افغانستان ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو کو پاکستان کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر
Courtesy:Facebook/Kurulusosman786

انڈی پنڈنٹ اردو نامی ویب سائٹ پر شائع 2 اگست کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان فوج کا ہیلی کاپٹر یکم اگست کی شب بلوچستان کے لسبیلہ کے نزدیک سیلاب کے پیش نظر امدادی کاموں کی نگرانی کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔ جس میں پاکستان کے کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 5 افراد حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

اس حادثے سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر دیگر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔ پاکستانی فوج کے اس ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو کو بلوجستات کے لسبیلہ میں ہوئے حادثے کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔

ٹویٹر پر بھی اس ویڈیو کواس دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے کہ “وندر کے قریب درگاہ سسی پُنوں کے پاس ہیلی کاپٹر گرنے کے مناظر”۔

Courtesy: Twitter @Javeedlashari5

Fact Check/ Verification

سب سے پہلے ہم نے وائرل ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو کو انِوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے فیس بک ایڈوانس سرچ کی مدد سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 5جنوری کو شیئر شدہ پیک نامی فیس بک پیج پر وہی ویڈیو ملی جسے ان دنوں سوشل میڈیا پر پاکستان فوجی ہیلی کاپٹرکا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق قندھار میں طالبان کے ہیلی کاپٹر حادثے کی نئی ویڈیو جاری ہوئی ہے۔ جو سیلاب متاثرہ لوگوں کی امداد کے دوران کریش ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں دو پائلٹ کے زخمی ہونے کی بات بھی لکھی ہے۔ یہی ویڈیو دیگر فیس بک پیج پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

Courtesy:Facebook/payk

پھر ہم نے گوگل پر “ہیلی کاپٹر کریش” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں زی نیوز انگلش کے فیس بک پیج پر 7 جنوری کو شیئر شدہ ایک ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس میں ہوبہو وائرل ویڈیو کو استعمال کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ویڈیو کو طالبان پائلٹوں کی ٹریننگ کے دوران قندھار کے قریب ایم ڈی-530 ہیلی کاپٹر کے کریش کا بتایا گیا ہے۔

یوٹیوب پر کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں 5 جنوری 2022 کو شائع شدہ افغانستانی یوٹیوب چینل اماج نیوز پر بھی مذکورہ ویڈیو ملی۔ اس میں بھی اس ویڈیو کو قندھار میں سیلاب متاثرین کی امداد کے دوران طالبان کے ایک ہیلی کاپٹر کریش کا بتایا گیا ہے۔ لہذا یہ واضح ہے کہ جو ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کا بتاکر شیئر کی جارہی ہے، وہ دراصل افغانستان کی ہے۔

Courtesy:YouTube/aamaj News

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں آئے سیلاب کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جس ویڈیو کو پاکستان فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے وہ در اصل افغانستان کے قندھار میں سیلاب متاثرین کی امداد کے دوران ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو ہے۔

Result: False

Our Sources

Facebook post by PaykMediaInc on 05 jan 2022
Facebook post by ZeeNewsEnglish on 07 jan 2022
YouTube Video uploaded aamajNews on 05 Jan 2022

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular