Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بی جے پی ترجمانوں کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ پر گستاخانہ بیان کے خلاف کئی اسلامی ممالک نے اپنا احتجاج درج کروایا ہے۔ اسی کے پیش نظر عربی اور ہندی کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ہزاروں لوگوں کی بھیڑ سڑک پر دیکھی جا سکتی ہے۔ دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے، جہاں گستاخ رسولﷺ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
ویڈیو کو پیغمبر اسلامﷺ سے متعلق دیئے گئے متنازعہ بیانات سے جوڑکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ پیغبر اسلامﷺ کی توہین کرنے والے کے خلاف بھارتی مسلمان سڑک پر اتر آئے ہیں۔
دراصل، کچھ دن پہلے، ایک ٹی وی ڈیبیٹ کے دوران بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نوپور شرما نے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف گستاخانہ تبصرہ کیا تھا۔ اس کے بعد دہلی بی جے پی کے سابق میڈیا سیل کے سربراہ نوین جندال نے بھی پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں اشتعال انگیز ٹویٹ کیا۔ دونوں کے بیانات پر بھارت میں احتجاج جاری ہے۔ لیکن اس معاملے نے اس وقت طول پکڑا جب کئی اسلامی ممالک نے بھی پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف بیانات کی مذمت کی۔ جس کے بعد بی جے پی نے اپنے دونوں ترجمانوں کو پارٹی سے نکال دیا۔ اب تک متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، لبنان، عراق، کویت سمیت کئی اسلامی ممالک اس معاملے پر اپنا احتجاج درج کروا چکے ہیں۔
ویڈیو کے ایک کیفریم کو ریورس امیج سرچ کرتے ہوئے، ہمیں 4 جنوری 2021 کی ایک انسٹاگرام پوسٹ ملی، جس میں وائرل ویڈیو موجود ہے۔ اس پوسٹ کو اس وقت ایک پاکستانی صارف نے شیئر کیا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ کچھ ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے گئے ہیں۔
chelam #molanakhadimrizvi #khadimhussainrizvi
تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ اس وقت کئی اور پاکستانی صارفین نے بھی یہ ویڈیو شیئر کی تھی۔ ایک شخص نے لکھا کہ ویڈیو لاہور کی ہے اور علامہ خادم حسین رضوی کے چہلم کی ہے۔ یہاں سے ہمیں یہ معلوم پڑا کہ اس ویڈیو کا بھارت اور پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف دیئے گئے بیانات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ہمیں پاکستان کی نیوز ویب سائٹس سے بھی کچھ ایسی ہی خبریں موصول ہوئیں، جن میں خادم حسین رضوی کے چہلم کی خبر دی گئی ہے۔ ان خبروں میں ویڈیو سے ملتی جلتی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔ خادم حسین رضوی پاکستانی تنظیم تحریک لبیک کے بانی تھے، جو نومبر 2020 میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی وفات کے 40 دن بعد لاہور میں ایک جلوس نکالا گیا۔ یہ ویڈیو اسی جلوس کی ہے۔ جنوری 2021 میں پاکستان کے کچھ ویریفائڈ یوٹیوب چینلز نے اس جلوس کی ویڈیوز کو اپ لوڈ کیا ہے۔ ان ویڈیوز میں وائرل ویڈیوز جیسے مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریک لبیک پاکستان نامی یوٹیوب چینل پر مذکورہ ویڈیو ملا۔ جسے آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کا بی جے پی کے ترجمانوں کے پیغمبر اسلامﷺ پر دیئے گئے گستاخانہ بیانات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نا ہی یہ ویڈیو بھارت کی ہے۔ بلکہ وائرل ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہے اور پاکستان کی ہے، جہاں خادم حسین رضوی کے چہلم کے موقعے پر جلوس نکالا گیا تھا۔
Our Sources
Instagram Post of January 4, 2021
Report of Baghi TV, published on January 3, 2021
YouTube Video of Message TV, uploaded on January 4, 2021
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Mohammed Zakariya
February 27, 2024
Mohammed Zakariya
June 15, 2022
Mohammed Zakariya
September 2, 2020