Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر برف سے ڈھکے جنگلی بیل کی تصویر خوب گردش کر رہی ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے “گلگت بلتستان میں ایک خوبصورت ہمالیائی یاک نظر آیا ہے، جس نے پوری رات باہر یخ بستہ برفانی موسم میں مائینس18 ڈگری سینٹی گریڈ میں گزاری”۔
پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ جنگ کی 23 دسمبر 2021 کی ایک خبر کے مطابق پاکستان کے گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سب سے زیادہ ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے، ضلع استور میں کم از کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی کے پیش نظر اب برف سے ڈھکے یاک (جنگلی بیل) کی ایک تصویر کو پاکستان کے گلگت بلتستان میں نظر آئی ہمالیائی یاک کا بتایا جا رہا ہے۔
اس تصویر کے ساتھ کئی سوشل میڈیا صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے کہ”ایک خوبصورت ہمالیائی یاک پوری رات شدید برفباری اور ٹھنڈے موسم میں مائنس 18 پر گزارنے کے بعد وادی خپلو، گلگت بلتستان میں”۔
فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7دنوں میں 9 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 2,555 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
کیا پاکستان کے گلگت بلتستان میں ہمالیائی یاک نظر آیا ہے؟ اس دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی برف سے ڈھکے جنگلی بیل کی تصویر کی سچائی جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل لینس کی مدد سے تلاشنا شروع کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر کئی لنک فراہم ہوئے جو پرانے تھے۔
پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں مڈابوٹ نامی بلوگس پر وائرل تصویر ملی۔ بلوگس پر دی گئی جانکاری کے مطابق یہ یلو اسٹون نیشنل پارک میں بائیسن کی لی گئی دلکش تصویر ہے۔ جسےفوٹوگرافر ٹام مرفی نے کلک کیا ہے۔
مذکورہ جانکاری سے پتا چلا کہ وائرل تصویر پرانی ہے اور فوٹوگرافر ٹام مرفی کی کلک کی گئی بائیسن بُل کی ہے ناکہ ہمالیائی یاک کی۔ پھر ہم نے “فوٹوگرافر ٹام مرفی بائیسن” انگلش کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ٹی مرفی وائیلڈ ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر وائرل تصویر ملی۔ جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق برف سے ڈھکے جنگلی بیل کی تصویر دراصل شمالی امریکہ کے میدانی علاقے میں رہنے والے بائیسن کی ہے۔ اس نسل کے جنگلی بیل پچھلے 500,000 سالوں سے یہاں رہتے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برفباری کے دوران ادا کی جا رہی نماز کی یہ ویڈیو روس کے ماسکو شہر کی نہیں ہے
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ برف سے ڈھکے جنگلی بیل کی تصویر ہمالیائی یاک کی نہیں ہے، بلکہ شمالی امریکہ کے میدانی علاقے میں رہنے والے بائیسن بل کی ہے۔ جسے ٹام مرفی نامی فوٹوگرافر نے کلک کیا تھا۔
Blogs:http://midabot.blogspot.com/2020/03/incredible-shot-of-bison-in-yellowstone.html
Tmurphywild.com:https://www.tmurphywild.com/product/bison-coated-with-frost/
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
April 8, 2024
Mohammed Zakariya
January 24, 2024
Mohammed Zakariya
July 11, 2023