منگل, اکتوبر 8, 2024
منگل, اکتوبر 8, 2024

ہومFact CheckFact Check: حالیہ امریکہ دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے نہیں...

Fact Check: حالیہ امریکہ دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے نہیں کہا “پاکستان اپنی موت خود مر جائے گا”

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
 امریکہ میں وزیر اعظم مودی نے کہا پاکستان اپنی موت خود مر جائے گا، اسے چھوڑ دو۔
Fact
وزیر اعظم مودی کی یہ ویڈیو پرانی ہے اور دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم کی ہے جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان اپنی موت خود مر جائے گا، اسے چھوڑ دو۔

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ہمیں دنیا کی برابری کرنا ہے پاکستان اپنی موت خود مر جائے گا اسے چھوڑ دو، ہمیں بہت آگے جانا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے یہ بیان حالیہ امریکی دورے کے دوران دیا ہے۔

امریکہ میں وزیر اعظم مودی نے نہیں کہا پاکستان اپنی موت خود مر جائے گا۔

Fact Check/Verification

وزیر اعظم مودی کی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اپریل 2019 کو شائع شدہ انڈین ایکسپریس اور بی بی سی ہندی کی رپورٹس ملیں۔ جس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے “میں بھی چوکیدار” پروگرام سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘ہمیں دنیا کی برابری کرنی ہے، ہم نے بہت سارا وقت بھارت-پاکستان کرنے میں لگایا ہے، وہ اپنی موت مریگا اسے چھوڑ دو، ہمیں آگے بڑھنا ہے بس اسی پر ہمارا دھیان رہنا چاہیئے’۔

Courtesy: BBC Hindi

مذکورہ رپورٹس سے واضح ہو چکا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ پرانا ہے اور اس کا حالیہ وزیر اعظم مودی کے امریکی دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج کے ساتھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 18 جنوری 2023 کو اپلوڈ شدہ اے این آئی نیوز ایجنسی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس کی شروعات میں وائرل ویڈیو والا کلپ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں 31 مارچ 2019 کو شیئر شدہ بھارتی جنتا پارٹی کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک گھنٹا 27 منٹ پر مشتمل ایک طویل ویڈیو کلپ ملی۔ جس کے 45 منٹ 2 سکینڈ کے بعد وہی باتیں سنی جا سکتی ہے، جسے وزیر اعظم مودی کے حالیہ امریکی دورے سے منسوب کرکے پاکستانی صارفین شیئر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی یہ ویڈیو پرانی ہے

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ “پاکستان اپنی موت خود مر جائے گا اسے چھوڑ دو” والا بیان وزیر اعظم مودی نے بھارت کے دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقد میں بھی چوکیدار’ پروگرام سے خطاب کے دوران 2019 میں دیا تھا نہ کہ حالیہ امریکی دورے کے دوران۔’

Result: Missing Context

Our Sources
Reports published by BBC Hindi and Indian Express on 01 April 2019
Video report published by ANI on 18 Jan 2023
Facebook post by BJP4India on 31 March 2019


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular