Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
پہاڑوں میں چھپے بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں پر پاکستانی فوج کی جانب سے کئے گئے حملے کا منظر۔
نہیں یہ ویڈیو پرانی اور جاپان کے سکوراجیما میں آتش فشاں پھٹنے کی ہے۔
گزشتہ کئی سالوں سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) پاکستان کی فوج کو لگاتار نشانہ بنا رہی ہے۔ جس کے جواب میں پاکستانی فوج بھی بی ایل اے پر سخت کاروائی کرتی رہتی ہے۔ جس کے پیش نظر صارفین فرضی خبریں بھی خوب شیئر کرتے ہیں۔ اسی تناظر میں 19 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں پہاڑوں سے تیز دھواں نکلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) کے سرمچاروں پر کی گئی کاروائی کا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے”اب تمھاری آنے والی نسلیں بھی پہاڑوں پر چڑھنے کا نام نہیں لیں گی۔ بی ایل اے!! پاک فوج زندہ آباد”۔
ایک دوسرے صارف نے لکھا ہے “بی ایل اے کے سرمچاروں کو اب پہاڑوں کی چوٹیوں پر بھی پناہ نہیں ملے گی”۔
پاکستان آرمی کی جانب سے بی ایل اے کے سرمچاروں پر کی گئی کاروائی کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ین ڈیکس ٹول کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈِیو ویدر مونیٹر نامی ایکس ہینڈل پر 7 اپریل 2025 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو ساکوراجیما کے مینامی ڈیک کی چوٹی پر ہونے والے تیز دھماکے کی ہے۔ یہ واقعہ 7 اپریل کو صبح 11 بجے پیش آیا تھا۔
پھر ہم نے گوگل پر مذکورہ کیوڑ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں 4 منٹ 6 سکینڈ پر مشتمل وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے کلپ کا طویل ورژن شٹر اسٹاک کی ویب سائٹ پر 13 اکتوبر 2024 کو شائع شدہ موصول ہوا۔ جس کے ایک منٹ 25 سیکنڈ پر ہوبہو مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ شٹر اسٹاک کے مطابق بھی یہ ویڈیو جاپان کے ساکوراجیما آتش فشاں پھٹنے کا ہے، جس کی 1,400 میٹر بلندی سے دھواں نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ کاگوشیما، جاپان میں موجود ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے حوثی باغیوں کی فوجی مشق کی ویڈیو کو پاکستانی فوج پر بی ایل اے کے حملے کا بتاکر کیا گیا شیئر
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ مناظر پہاڑوں میں چھپے بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں پر پاکستانی فوج کی جانب سے کئے گئے حملے کے نہیں ہیں بلکہ یہ ویڈیو پرانی اور جاپان کے سکوراجیما میں آتش فشاں پھٹنے کی ہے۔
Mohammed Zakariya
May 30, 2025
Mohammed Zakariya
May 7, 2025
Mohammed Zakariya
March 12, 2025