Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
پاکستانی فوج پر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے حملے کی ویڈیو۔
نہیں، یہ ویڈیو حوثی باغیوں کی فوجی مشق کی ہے۔
سوشل میڈیا پر قافلے کو دھماکے سے اڑائے جانے کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے پاکستانی فوج پر حملے کا منظر ہے۔
غور طلب ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بلوچ باغیوں نے گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی فوج پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔ ان باغیوں میں ایک نمایاں نام بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) ہے۔ مارچ میں اس گروہ نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو بھی یرغمال بنایا تھا۔
وائرل ویڈیو 28 سیکنڈ طویل ہے، جس میں ایک قافلے پر حملہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران دھماکے سے قافلے میں شامل گاڑیوں کو تاش کے پتوں کے مانند بکھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں پورے حملے کو مختلف زاویوں سے دکھایا گیا ہے۔
یہ ویڈیو ایکس پر اس دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ہے کہ “بلوچ لبریشن آرمی اپنی جنگ مضبوطی سے لڑ رہی ہے۔ پاکستانی فوج کا روز سینڈوچ بنا رہی ہے”۔
بی ایل اے کی جانب سے پاکستانی فوج پر حملے کا دعویٰ کرنے والی وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا، جہاں ہمیں یہی ویڈیو 16 مارچ 2024 کو ایکس پر شیئر شدہ موصول ہوا۔ جس پر ایک ٹی وی چینل العربی ٹیلی ویژن نیٹورک لمیٹڈ کا لوگو اور اس پر 10 مارچ 2024 کی تاریخ لکھی ہوئی تھی۔
مذکورہ میں ملی معلومات کی بنیاد پر العربی ٹیلی ویژن نیٹورک لمیٹڈ کے یوٹیوب چینل کو تلاش کیا تو ہمیں 10 مارچ 2024 کو اپلوڈ کی گئی ایک ویڈیو ملی۔ یہ وائرل ویڈیو کا طویل ورژن تھا۔ تقریباً 4 منٹ 23 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں 3 منٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
ویڈیو کا کیپشن عربی میں تھا، جس کا اردو میں ترجمہ ہے “دیکھیں: حوثی گروپ نے اسرائیلی سائٹس پر حملہ کرنے اور امریکی اور برطانوی افواج کو نشانہ بنانے کے لئے فوجی مشقیں کیں”۔
تلاش کرنے پر ہمیں یمن کے حوثی باغیوں سے وابستہ ویب سائٹ پر 10 مارچ 2024 کو اپلوڈ کی گئی ایک ویڈیو بھی موصول ہوئی جو تقریباً 42 منٹ طویل تھی۔ 42 منٹ کی اس طویل ویڈیو میں وائرل ویڈیو میں موجود تمام مناظر 32 منٹ کے بعد دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس ویڈیو کے ساتھ دی گئی تفصیل میں واضح کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے مختلف گروپوں نے اسرائیلی سائٹس پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی مدد کرنے والی امریکی اور برطانوی افواج کو نشانہ بنانے کی مشقیں کیں۔ جس میں حوثی باغیوں کے کئی سرکردہ رہنما بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ ہمیں 10 مارچ 2024 کو حوثی باغیوں سے منسلک ایک ٹیلی گرام اکاؤنٹ کی طرف سے اپلوڈ کی گئی ویڈیو ملی، جس میں وائرل ویڈیو کے تمام ویژول موجود تھے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں بھی وہی معلومات ہیں جو مذکورہ میں بیان دی گئی ہیں۔
ہماری تحقیقات میں ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ بی ایل اے پاکستانی فوج پر حملہ کرتی رہتی ہے لیکن یہ ویڈیو یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے فلسطین کے حق میں کی جانے والی فوجی مشق کی ہے۔
Our Sources
Video posted by an X account on 16th March 2024
Video Posted by Al Araby Television Network Limited YT account on 10th March 2024
Video Posted by MMY.YE on 10th March 2024
Video Posted by MMY Telegram account on 10th March 2024
(اس آرٹیکل کو ہندی سے ترجمہ کیا گیا، جسے رنجے کمار نے لکھا ہے)
Mohammed Zakariya
June 3, 2025
Mohammed Zakariya
May 7, 2025
Mohammed Zakariya
April 4, 2024