Fact Check
کیا وائرل ویڈیو میں بھارتی آرمی سفید جھنڈا لہرا کر شہید فوجیوں کی لاشیں اٹھا رہی ہے؟ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

Claim
سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “لائن آف کنٹرول پر بھارتی آرمی سفید جھنڈا لہراکر اپنے شہید فوجیوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں”۔


پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بیتی رات ہوئے حملے کے بعد پاکستانی صارفین طرح طرح کی ویڈیو اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ خوب شیئر کر رہے ہیں۔ اسی تناظر میں ایک منٹ 47 سکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ جس میں ایک شخص پہاڑی علاقے میں سفید پرچم لئے ہوئے نظر آرہا ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی آرمی سفید جھنڈے لہراکر اپنے شہید فوجیوں کی لاش اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact
ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اسی ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ شائع انڈیا ٹوڈے کی 7 فروری 2022 کی ایک ویڈیو رپورٹ ملی، جس میں وائرل ویڈیو کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے عنوان میں لکھا ہے “پاکستانی فوج نے سفید جھنڈا اپنے ہاتھوں میں لےکر جنگ بندی کی خلاف ورزی میں شہید ہونے والے 2 فوجیوں کی لاشیں نکال لیں”۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ شائع ہونے والی ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ بھی فراہم ہوئی۔ جسے 29 جون 2020 کو شائع کیا گیا تھا۔ ہندوستان ٹائمس نے اے این آئی کے حوالے سے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “بھارتی فوج کئی پاکستانی فوجیوں کی تدفین کر رہی ہے جن کی لاشیں لاوارث چھوڑ دی گئی تھیں”۔

اس کے علاوہ نیوز ایجنسی اے این آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر ہمیں ہوبہو ویڈیو 14 ستمبر 2019 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ انگریزی زبان میں کیپشن موجود تھا، جس کا ترجمہ ہے “حاجی پور سیکٹر: ہندوستانی فوج نے پاکستان کی جانب سے کی گئی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر جوابی کاروائی میں دو پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ پاکستانی فوجیوں نے سفید جھنڈا دکھاتے ہوئے اپنے ہلاک ہوئے اہلکاروں کی لاشیں نکال لیں”۔

اس طرج نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثاتب ہوا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی آرمی کی جانب سے سفید جھنڈا لہرا کر شہید فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو 6 برس پرانی اور حاجی پور سیکٹر میں ہلاک ہوئے پاکستانی آرمی کی ہے۔
Sources
Report published by India Today on 7 Feb 2022
Report published by Hindustan Times on 29 Jun 2020
X post by ANI on 14 Sept 2019