جمعرات, مئی 2, 2024
جمعرات, مئی 2, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا بھارت نے بھگوان رام اور رام مندر کی تصویر...

Fact Check: کیا بھارت نے بھگوان رام اور رام مندر کی تصویر والا 500 روپے کا نوٹ جاری کیا؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر 500 روپے کی نوٹ کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ جس کے ایک جانب گاندھی جی کی جگہ بھگوان رام کی تصویر ہے اور دوسری جانب لال قلعہ کی جگہ رام مندر کی۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارت نے بھگوان رام اور رام مندر والی تصویر والا 500 روپے کا نوٹ جاری کیا ہے۔

ایک ایکس صارف نے تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ “انڈیا نے 500 روپے کے کرنسی نوٹ پر رام مندر کی تصویر لگا دی۔ بلکہ رام مندر کا نوٹ جاری کردیا۔ مودی نے الیکشن جیتنے کے لئے یہ حربہ استعمال کیا”۔

بھارتی حکومت نے رام اور رام مندر کی تصویر والا 500 روپے کی کرنسی جاری نہیں کیا ہے۔
Courtesy: X @KHALID_MEHD

Fact

وائرل کرنسی کے ساتھ کئے گئے دعوے کی تحقیقات کے لئے ہم نے متعلقہ کیورڈ گوگل پر تلاشا، لیکن ہمیں وائرل دعوے سے متعلق کوئی خبر نہیں ملی۔ یہ ناقابل یقین بات ہے کہ حکومت ہند اتنا بڑا فیصلہ لے اور اس کی کوئی خبر نہ ہو۔

ہم نے آر بی آئی کی ویب سائٹ کو کھنگالا، جہاں ہمیں 2016 میں متعارف کرائے گئے نئے پانچ سو روپے کے نوٹ کی ایک تصویر ملی۔ جس پر صرف گاندھی جی اور لال قلعہ کی تصویر بنی تھیں، نئے نوٹوں کی ایسی کوئی تصویر ویب سائٹ پر موجود نہیں ہے، جس میں بھگوان رام اور رام مندر کی تصویر ہو۔ وزیر اعظم مودی و آر بی آئی کے آفیشل سوشل نٹورکنگ سائٹس کو بھی دیکھا، لیکن وہاں بھی ہمیں 500 روپے کے نئے نوٹ سے متعلق کچھ بھی فراہم نہیں ہوا۔

Courtesy: RBI

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارت نے بھگوان رام اور رام مندر کی تصویر والا پانچ سو روپے کا نوٹ جاری نہیں کیا ہے، 22 جنوری 2024 کو رام مندر کی افتتاحی تقریب کے تناظر میں 500 روپے کے ترمیم شدہ نوٹ کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔

Result: Altered Image 

Our Sources
Google Search
Information given on the official website of RBI.


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular