Friday, December 5, 2025

Fact Check

ویڈیو میں عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے شخص کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے

Written By Mohammed Zakariya
Jul 7, 2022
banner_image

ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ ویڈیو میں جس شخص کو پولس پکڑے ہوئی ہے وہ بھارتی ہے۔ پولس نے اس شخص کو عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگانے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “انڈیا میں ایک بندہ عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا رہا تھا، انڈیا کی فوج اور پولس حرکت میں آئی اور اسے گرفتار کر لیا”۔

ویڈیو میں عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے شخص کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے
Courtesy:Twitter @ZahidTsp

اس ویڈیو کو ہوبہو دعوے کے ساتھ ایک دوسرے صارف نے بھی شیئر کیا ہے۔ دونوں کے آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو میں عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے شخص کے حوالے سے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا، لیکن ویڈیو کی کوالیٹی خراب ہونے کی وجہ کچھ واضح نہ ہو سکا۔ پھر ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا۔ اس دوران ہمیں للیکا79 نامی ٹویٹر ہیڈل سے 30 جون 2022 کو شیئر شدہ وائرل ویڈیو ملا۔ جس میں اس ویڈیو کو سندھ کا بتایا گیا ہے۔

ویڈیو کو غور سے دیکھا تو 4 سیکینڈ پر ہمیں اردو میں سبز اور سفید رنگ سے نیشنل پریس کلب لکھا ہوا نظر آیا ۔ ساتھ ہی ساتویں سیکینڈ پر پولس اہلکار کے سر پر لگی ٹوپی پر پاکستانی پرچم بھی نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو کے دیگر حصوں میں جو بورڈ نظر آرہا ہے وہ اردو یا انگلش میں لکھا ہے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ ویڈیو پاکستان کا ہے اور عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگا رہا شخص اور اسے پکڑنے والے پولس اہلکاروں کا تعلق بھارت سے نہیں ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں مئی ماہ کے دیگر ٹویٹر پوسٹ بھی ملے۔ جس میں یہی پولس والے نظر آ رہے ہیں اسے سندھ پولس کا بتایا گیا ہے اور جو شخص عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگا رہا ہے اسے عمران خان کا سپوٹر بتایا گیا ہے۔

ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہمیں تسلی نہیں ہوئی تو ہم نے پاکستانی صحافی کامران ساقی کو وائرل ویڈیو بھیجا اور ان سے اس کی تصفیلات طلب کی۔ انہوں نے بتایا کہ “یہ عمران خان کے اسلام آباد مارچ کی ویڈیو ہے، ویڈیو میں نظر آرہے شخص کو مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے گرفتار کیا گیا۔ لیکن انہوں نے ویڈیو کہاں کی ہے یہ نہیں بتایا۔

پھر ہم نے پاکستان کے اے آر وائی نیوز کے صحافی سکیندر بٹ سے رابطہ کیا اور انہیں وائرل ویڈیو بھیج کر پوچھا کہ یہ ویڈیو پاکستان کے کس شہر کی ہے تو انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو فیصل آباد کے ملت روڈ کی ہے۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ -عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگانے شخص کی وائرل ویڈیو پاکستان کی ہے۔ جسے بھارتی پولس سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result:False

Our Sources

Twitter post by @Lalika79, 30 june 2022
Twitter post by @AasOuuUu, 25 may 2022
Self annalysis by Newschecker Team
Newschecker Talked with Pakistani journalist Kamran saqi and Sikandar Butt

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

20,439

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage