جمعرات, دسمبر 26, 2024
جمعرات, دسمبر 26, 2024

HomeFact CheckFact Check: متحدہ عرب امارات کی شہزادی سے اسرائیلی سرمایہ دار کے...

Fact Check: متحدہ عرب امارات کی شہزادی سے اسرائیلی سرمایہ دار کے صیہونی بیٹے سے شادی کی نہیں ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے دبئی میں اسرائیلی سرمایہ دار کے صیہونی بیٹے سے شادی کی ہے۔
Fact
ویڈیو تقریبا ایک سال پرانی اور دبئی میں مقیم مراکش نژاد یہودی لڑکی کی یہودی لڑکے سے ہی شادی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک شخص عربی لباس میں دلہن کے سامنے مائک اور کتاب لئے ہوئے کھڑا ہے اور اس کے ارد گرد یہودی لباس میں بھی کچھ لوگ نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو دبئی میں متحدہ عرب امارات کی شہزادی کی اسرائیلی سرمایہ دار کے صیہونی بیٹے سے شادی کی ہے۔ اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ فیس بک، واہٹس ایپ اور ایکس صارفین حالیہ فلسطین و اسرائیلی تنازع سے بھی منسوب کرکے شیئر کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی شہزادی سے یہودی لڑکے کی شادی کی نہیں ہے یہ ویڈیو۔
Courtesy: facebook/آواز پاکستان آفیشل
Screenshot of Whatsapp forward

Fact Check/Verification

متحدہ عرب امارات کی شہزادی کی صیہونی لڑکے سے شادی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو سب سے پہلے ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 17 ستمبر 2022 کو اپلوڈ شدہ الجدید کے ایس اے نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ ابوظہبی میں ایک اسرائیلی ربی کی امارتی سے شادی کے تقریب کی ہے۔

Courtesy: YouTube Channel Al Jadeed KSA

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو دی نیشنل نیوز کے یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہوئی، جسے ستمبر 2022 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات میں مقیم نیویارک سے تعلق رکھنے والے ربی لیوی ڈچ مین کی بیلجیم سے تعلق رکھنے والی اور مراکش نژاد لیہ حداد سے شادی کی تقریب کی ہے۔

Courtesy: YouTube/ The National News

دی یروشلم پوسٹ اور عرب نیوز ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے چیف چباد ربّی نے دبئی میں مقیم مراکش نژاد یہودی لڑکی لیہ حداد سے شادی کی تھی جو بیلجیم کے چیف ربّی مناشم حداد کی صاحبزادی ہیں۔ شادی کی تقریب میں مسلمان، عیسائی اور یہودی سبھی شامل ہوئے تھے، یہ خلیج میں ہونے والی سب سے بڑی یہودیوں کی شادی کے تقریب تھی۔

Courtesy: The jerusalem Post

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جس ویڈیو کو متحدہ عرب امارات کی شہزادی کی صیہونی لڑکے سے شادی کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے، وہ دونوں ہی یہودی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ خاتون مراکش نژاد لیہ حداد ہے۔

Result: False

Sources
Video published by YouTube channel Al Jadeed KSA and The National News on Sept 2022
Reports published by The Jerusalem post and Arab News on Sept 2022

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular