اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: فلسطینی لڑاکوؤں کے اسرائیلی سرزمین پر سجدہ شکر ادا کرنے...

Fact Check: فلسطینی لڑاکوؤں کے اسرائیلی سرزمین پر سجدہ شکر ادا کرنے کے نام پر پرانی ویڈیو وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
فتح کے بعد فلسطینی لڑاکوؤں کے اسرائیلی سرزمین پر سجدہ شکر ادا کرنے کی ویڈیو آئی سامنے۔
Fact
ویڈیوز تقریباً 8 سال پرانی ہے، حماس اور اسرائیل کے درمیان ہوئے حالیہ تنازع سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسرائیل پر ہوئے حالیہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر حماسی لڑاکوؤں سے منسوب کرکے دو ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں، جس میں اسلحہ زدہ لوگ زمین پر سجدہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو سے متعلق کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی لڑاکے اسرائیل میں داخل ہونے کے بعد سجدہ شکر ادا کر رہے ہیں تو کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ فتح حاصل کرنے کے بعد فلسطینی لڑاکوؤں نے اسرائیلی سرزمین پر سجدہ کیا۔

یہ ویڈیو فلسطینی لڑاکوؤں کا اسرائیلی سرزمین پر سجدہ شکر ادا کرنے کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ Zahoorelahi313
Courtesy: Facebook/ amir.wanian

Fact Check/Verification

فلسطینی لڑاکوؤں کے اسرائیلی سرزمین پر سجدہ شکر ادا کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی پہلی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو 28 مارچ 2015 کو شیئر شدہ ‘قناة حلب اليوم’ نامی مستند فیس بک پیج پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ویڈیو ادلب کے پورے شہر کو فتح کرنے کے بعد فوج کے ہنانو اسکوائر میں خدا کے حضور سجدہ ریز ہو نے کی ہے۔

دوسری ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سرچ کیا تو ہمیں عنب بلادی نامی ویب سائٹ پر 28 مارچ 2022 کو شائع شدہ مضمون میں ہوبہو ویڈیو کا ایک فریم ملا۔ جس میں اس تصویر کو 28 مارچ 2015 کو ادلب شہر پر قابض ہونے کے بعد اسلامی گروپوں کے سجدہ کرنے کا بتایا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید خبریں یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: Enab Baladi

اس کے علاوہ ہوبہو وائرل ویڈیو ہمیں عنب بلادی نیوز ویب سائٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی موصول ہوئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ادلب شہر کو محض چار دنوں میں اسلامی گروپوں کے فوجیوں نے فتح کر لیا تھا۔

Courtesy: YouTube/ Enab Baladi Newspaper

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ فلسطینی لڑاکوؤں کے اسرائیلی سرزمین پر سجدہ شکر ادا کرنے کی نہیں ہے بلکہ یہ دونوں ویڈیوز تقریباً 8 سال پرانی ہیں اور ادلب شہر کی ہیں۔

Result: False

Sources
Facebook post by Halab Today TV on 28 March 2015
Report published by Enab Baladi on 28 March 2022
Video published by YouTube Channel Enab Baladi Newspaper on 28 March 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular