جمعہ, دسمبر 6, 2024
جمعہ, دسمبر 6, 2024

HomeFact CheckFact Check: پیپسی نے بائیکاٹ سے بچنے کے لئے اپنی پیکیجنگ میں...

Fact Check: پیپسی نے بائیکاٹ سے بچنے کے لئے اپنی پیکیجنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
اسرائیلی کمپنی پیپسی نے بائیکاٹ سے بچنے کے لئے اپنی پیکیجنگ ڈیزائن تبدیل کرکے اس پر فلسطین لکھ دیا ہے۔
Fact
پیپسی ایک امریکی کمپنی ہے، پیپسی نے فلسطینی ثقافت کی عکاسی اور فلسطینی عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے اپنے 2 نئے پروڈکٹس کو اگست 2023 میں نئی شکل میں لانچ کیا تھا، یہ “پیسی ٹیسٹ چیلنج” نامی ایک مہم کا حصہ تھا۔ یہ اسرائیل اور فلسطین تنازع سے قبل لانچ کیا گیا تھا۔

فلسطین پر اسرائیل کے جوابی حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طبقہ اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔ اسی بیچ فیس بک اور ایکس پر پیپسی کے ایک کین کی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس پر “فلسطین اتبع احساسك” لکھا ہوا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی کمپنی پیپسی نے بائیکاٹ سے بچنے کے لئے اپنی پیکیجنگ ڈیزائن تبدیل کرکے فلسطین لکھ دیا ہے، تاکہ مسلمان دھوکے میں آکر پیپسی کی خریداری نہ روکے۔

پیپسی نے بائیکاٹ کی وجہ سے پیکیجنگ فلسطین نہیں لکھا ہے۔
Courtesy: X @Saphire34938524
Courtesy: Facebook/ ابوداؤدشاہ آفیشل پیج

Fact Check/Verification

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پیپسی اسرائیلی کمپنی نہیں ہے، جیسا کہ وائرل دعوے میں بتایا گیا ہے، بلکہ یہ ایک امریکی کمپنی ہے۔ تفصیلات یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اسرائیلی کمپنی پیپسی کا بائیکاٹ سے بچنے کے لئے پیکیجنگ تبدیل کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پتا چلا کہ فلسطینی ثقافت سے متاثر پیپسی پروڈکٹ اگست 2023 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ پیپسی نے اپنی پیکیجنگ کا تعارف فلسطین اور اسرائیل کے مابین چل رہی حالیہ لڑائی سے پہلے ہی کیا تھا ناکہ بائیکاٹ کے خوف سے تبدیل کیا۔

Courtesy: X @V_Palestine20

مزید ہم نے “پیپسی ڈیزائن چینج اور پیپسی فلسطین” انگلش میں کیورڈ سرچ کیا، اس دوران ہم نے پایا کہ یہ تصویر حالیہ نہیں ہے۔ ہمیں یہ بھی پتا چلا کہ پیپسی کے لئے سبھی ڈیزائن سے متعلق کام ایک اشتہار بنانے والی کمپنی ڈریگن اسٹوڈیو کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ اس کا تذکرہ ان کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ ڈریگن اسٹوڈیو نے ہی یہ پروڈکٹ کا ڈیزائن “پیپسی ٹیسٹ چیلنج” مہم کے تحت 16 اگست 2023 کو شیئر کیا تھا۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں فلسطینی نیوز ویب سائٹ مدی الاخبار پر شائع 14 اگست 2023 ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق پیپسی نے رواں سال کے جون اور جولائی ماہ میں “پیپسی چیلنج کا ذائقہ لیں” کے نئے ڈیزائن اور سلوگن کے ساتھ مہم چلائی تھی، جس میں 58 فیصد لوگوں نے حصہ لیا تھا۔ جس کے بعد ماڈرن سافٹ ڈرنک بوٹلنگ گروپ ‘پیپسی’ کے جنرل منیجر حاتم العمری نے اس مہم میں شرکت کرنے والے فلسطینی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

Courtesy: Mada News

اس کے علاوہ پیپسی گروپ کا غزہ اور اسرائیل سے متعلق 27 اکتوبر کا ایک بیان بھی ملا۔ جسے آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں

Conclusion

پیپسی نے بائیکاٹ سے بچنے کے لئے اپنی پیکیجنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور پیپسی ایک امریکی کمپنی ہے۔ اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Result: False

Sources
Tweet by @V_Palestine20 on 17 Aug 2023
Report published by Mada News, dated August, 14, 2023
Facebook post by Dragon Studio on


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular