جمعہ, اکتوبر 4, 2024
جمعہ, اکتوبر 4, 2024

ہومFact Checkکیا وزیر اعظم مودی نے گوڈسے کو پیش کیا خراج عقیدت؟ سچ...

کیا وزیر اعظم مودی نے گوڈسے کو پیش کیا خراج عقیدت؟ سچ ہے یا افواہ؟ پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

 دعویٰ

وزیر اعظم مودی نے گوڈسے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔”جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایسی دوہری شخصیت کبھی نہیں دیکھی۔بھلا کوئی#گوڈسے#گاندھی کے قاتلوں کا احترام کیسے کرسکتا ہے؟؟؟ #مودی جی پرگیا ٹھاکر کوپارٹی سے نکالیں گے یہ تو دور کی بات ہے! ہم کس سے اس بارے میں پوچھ رہے ہیں؟ برائی کے دیوتا سے”

ہماری تحقیق

ان دنوں سوشل میڈیا پر پی ایم مودی کی دو تصویریں وائرل ہورہی ہیں۔ایک میں پی ایم مودی گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔دوسری تصویر میں دعویٰ کیاجارہاہے کہ وزیر اعظم مودی نے گوڈسے کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے پیش نظر پی ایم مودی کو دوہری نظر والا انسان بتایا جارہاہے۔یہ ٹویٹ نتیشا نامی ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیاگیا ہے۔جسے سیکڑوں لوگوں نے ری ٹویٹ اور لائک بھی کیاہے۔اس کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی اس تصویر کو مختلف انداز میں شیئر کیا ہے۔۔

ان پوسٹ اور تصویروں کو دیکھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیق شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے اس تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔تب ہمیں چھ اپریل دوہزارسترہ میں شائع انٹر نیشنل بزنیس ٹائمس کی آرٹیکل میں یہی تصویر نظر آئی۔ جس میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم مودی ،امت شاہ اور وینکیا نائیڈو نے بی جے پی استھاپنا دیوس کے موقع پر پنڈت دین دیال اپادھیہ کوخراچ عقیدت پیش کیا۔

ان تحقیقات کے باوجود ہم نے مزید اس بارے میں جاننے کے لئے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں آؤٹ لوک اور این بی ٹی پر شائع خبر ملی۔جس میں صاف طور پر لکھا ہے کہ پی ایم مودی دین دیال اپادھیہ کے مجسمے پر گل پوشی کررہے ہیں۔

نیوز چیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے گوڈسے پر نہیں بلکہ دین دیال اپادھیا کے مجسمے پر گل پوشی کی ہے۔واضح رہے کہ دونوں تصویر کو غلط دعوے کے ساتھ عوام کو گمراہ کرنےلئے شیئر کیا جارہا ہے۔

ٹولس کا استعمال

ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

فیس بک سرچ

نتائج:گمراہ کن(فیک نیوز)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل اور واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

checkthis@newschecker.in

 WhatsApp -:9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular