ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact CheckFact Check: پاکستانی لیڈر نورین فاروق خان سے فون پر گفتگو کی...

Fact Check: پاکستانی لیڈر نورین فاروق خان سے فون پر گفتگو کی نہیں ہے وزیر اعظم مودی کی یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ فون پر یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “میرے تک آواز آرہی ہے آپ لوگ رونا بند کیجئے”۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو وزیر اعظم نریندر مودی کے نورین فاروق خان کو فون پر رونا بند کرنے کی درخواست کر نے کی ہے۔ ویڈیو کو کئی مستند ایکس صارفین مزاحیہ طور بھی شیئر کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی کی یہ ویڈیو پاکستانی لیڈر نورین فاروق خان سے فون پر بات چیت کی نہیں ہے۔

دراصل گزشتہ دنوں پاکستان کے نجی ٹی وی ڈبیٹ میں پاکستانی صحافی حسن ایوب نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والے کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے اور پرانے کو پیچھے کردیا جاتا ہے۔ جس کے بعد حسن ایوب نے کہا تھا کہ نورین رو رہی ہے۔ اسی تناظر میں ایکس پر پاکستانی لیڈر نورین فاروق خان سے منسوب کرکے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اس ویڈیو کو مختلف کیپشن کے ساتھ خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

Fact

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں ہندوستان ٹائمس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 6 اگست 2021 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ ہندوستان ٹائمس کی ویڈیو رپورٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اس ویڈیو کو ٹوکیو اولمپکس 2020 میں خاتون ہاکی ٹیم کو فون پر دی گئی تسلی کا بتایا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید خبریں یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ Hindustan Times

بتادوں کہ اس ویڈیو کو پہلے بھی فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے، جس کا فیکٹ چیک یہاں، یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈِیو وزیر اعظم مودی کے پاکستانی لیڈر نورین فاروق خان سے فون پر گفتگو کی نہیں ہے۔

Result: Satire

Sources
YouTube published by Hindustan Times on 6 Aug 2021

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular