Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
مظاہرین پر پولس تشدد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ جس میں مرد و خواتین اپنے ہاتھوں میں بینر لے کر سڑک پر بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ “بھارت میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف مسلمانوں کی طرف سے پرامن احتجاج پر بھارتی پولس تشدد کر رہی ہے”۔
مظاہرین پر پولس تشدد والی وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے دوران ہمیں ساحل آن لائن ٹی وی نیوز نامی یوٹیوب چینل پر 14 ستمبر 2021 کو اپلوڈ وہی ویڈیو ملا جو ٹویٹر پر صارف نے شیئر کیا ہے۔ اس میں صاف طور پر وائرل ویڈیو جیسا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق یہ ویڈیو بنگلورو میں نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے خلاف احتجاج کر رہے طالب علموں پر پولس کی جانب سے کئے گئے لاٹھی چارج کی ہے۔
بتادوں کہ مظاہرین پر پولس تشدد والی اس ویڈیو کو رواں سال کے فروری ماہ میں کرناٹک حجاب معاملے سے جوڑ کر شیئر کیا گیا تھا۔ جسے نیوز چیکر اردو کی ٹیم نے فیکٹ چیک کیا تھا۔ جسے آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
آپ کو اگر ہمارا یہ فیکٹ چیک اچھا لگا ہو تو یہاں آپ دیگر فیکٹ چیک پڑھ سکتے ہیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Mohammed Zakariya
February 27, 2024
Mohammed Zakariya
June 15, 2022
Mohammed Zakariya
September 2, 2020