جمعرات, دسمبر 26, 2024
جمعرات, دسمبر 26, 2024

HomeFact CheckPoliticsغیر ملکی مرّین ایمبولینس کو کیرلہ کا بتاکر سوشل میڈیا پر کیا...

غیر ملکی مرّین ایمبولینس کو کیرلہ کا بتاکر سوشل میڈیا پر کیا جارہا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

کیرل سرکار نے پہلی سمندری ایمبولینس شروع کی ہے۔جس کا نام پراتیکشا رکھا ہے۔

Viral Image From Whatsapp

سمندری ایمبولینس کے حوالے سے کیا ہے وائرل دعویٰ؟

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک سمندری جہاز کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کیرل سرکار نے سمندری ایمبولینس کا افتتاح کردیا ہے۔پانی میں سروس دینے والے ایمبولینس کا نام پراتیکشا رکھا ہے۔وہیں وائرل تصویر کے حوالے سے کچھ یوزرس کا دعویٰ ہے مہاراشٹر سرکار نے سمندری ایمبولینس کی شروعات کی ہے۔درج ذیل میں سبھی کے آرکائیو لنک موجود ہیں۔

ناگرک نیوز نامی پیج پر وائرل تصویر کو کیرل کا بتا کر شیئر کیا گیا ہے۔آرکائیو لنک۔

ایمی گول نامی ٹویٹر یوزر نے سمندری ایمنولینس کو مہاراشٹر کا بتاکر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

سوشل میڈیا پر وائر تصویر کی سچائی جاننے کےلیے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے کچھ ٹولس کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ جس سمندری ایمبولینس کی تصویر کو کیرل یا مہاراشٹر کا بتایا جا رہا ہے وہ دراصل ہے کہاں کی؟سرچ کے دوران ہمیں بی بی سی انگلش پر 3اپریل 2014 کی ایک خبر ملی۔جس میں سمندری ایمبولینس کو گرنزی(Guernsey) کا مرّین ایمبولینس کابتایا گیا ہے۔

1st Finding

پھر ہم نے اس بارے میں مزید تحقیقات کی تو پتا چلا کہ اس مَرین ایمبولینس کا نام فلائنگ کرشچین 111 (Flying Christine III) ہے۔اب یہ واضح ہوچکا کہ جس سمندری ایمبولینس کو کیرل کا بتایا جارہاہے وہ دراصل گرنزی نامی ملک کا ہے۔

2nd Finding

پھر ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا کیرل سرکار نےبھی سمندری ایمبولینس کا افتتاح کیا ہےیا نہیں؟اس دوران جب ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں ٹائمس آف انڈیا کے ویب سائٹ پر27اگست 2020 کی ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق کیرلہ کے سی ایم پنّارائی وجیئن نے کوچی میں کیرلہ کی پہلی مرّین ایمبولینس کا افتتاح کیا ۔

گرنزی اور کیرلہ کے مرین ایمبولینس کو درج ذیل کی تصویر میں بخوبی سمجھا جا سکتا ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ جس سمندری ایمبولینس کی تصویر کو کیرل کا بتایا گیا ہے دراصل وہ گرنزی (Guernsey) نامی ملک کا مَرین ایمبولینس ہے۔جس کا نام کرشچین 111 ہے۔حالانکہ میڈیا رپوٹ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ کیرلہ کے سی ایم نے کوچی میں پہلی مرین ایمبولینس کا افتتاح کیا تھا۔

Result:MisplacedContext

Our Sources

BBC:https://www.bbc.com/news/world-europe-guernsey-27202890

Gsy:https://gsy.bailiwickexpress.com/gsy/news/marine-ambulance/#.X1ni0HlKg2y

Timesofindia:https://timesofindia.indiatimes.com/videos/city/kochi/cm-pinarayi-vijayan-inaugurates-keralas-first-marine-ambulance-in-kochi/videoshow/77786270.cms

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular