جمعرات, دسمبر 26, 2024
جمعرات, دسمبر 26, 2024

HomeFact CheckFact Check: اسپین میں فلسطین کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے کی...

Fact Check: اسپین میں فلسطین کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے کی نہیں بلکہ بُلز فیسٹیول کی ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ ویڈیو اسپین میں فلسطین کے حق میں کئے گئے مظاہرے کی ہے۔
Fact
ویڈیو اسپین کے بُلز فیسٹیول 2024 کے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والی بھیڑ کی ہے، اس بھیڑ میں چند شرکاء نے فلسطینی پرچم بھی لہرا ئے تھے۔

سوشل میڈیا پر چند ویڈیو اور تصاویر شیئر کئے جا رہے ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اسپین نے غزہ کے لئے بڑے پیمانے پر فلسطین کے حق میں متحد ہوکر احتجاج کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 ماہ سے غزہ پر اسرائیل کا حملہ جاری ہے۔ اس حملے میں مہلوکین کی مجموعی تعداد 40 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے بچے اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسرائیل کے غزہ پر جان لیوا حملے کے خلاف احتجاج بھی کئے جا رہے ہیں۔

اب اسی واقعے سے منسوب کرکے اسپین کی ویڈیو اور تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ‏”کیا امہُ کو شرم آ رہی ہے یا بیغیرتی کی نیند سوتے رہیں گے، اپنی تاریخ میں پہلی بار اسپین نے غزہ کے لئے اتنے بڑے پیمانے پر فلسطین کے حق میں اتحاد بناکر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ عالم اسلام آپ جیسا بہادر نہیں ہو سکتا۔ اسلام ہے”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

اسپین میں فلسطین کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس ٹول کی مدد سے تلاشا۔ جہاں ہمیں میٹا کے سوشل نٹورکنگ سائٹ تھریڈ پر 7 جولائی 2024 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو اسپین میں ہونے والے ‘سان فرمین 2024’ کی افتتاحی تقریب کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy:Thread @spainwayoflife

اس کے علاوہ ہسپانوی ویڈیو رپورٹس میں اس ویڈیو کو اسپین بُلز فیسٹول کے افتتاحی پروگرام میں شامل ہونے والے لوگوں کا بتایا گیا ہے۔ پھر ہم نے مذکورہ کیورڈ کو گوگل پر سرچ کیا تو جولائی ماہ میں شائع ہونے والی ایمیگو نامی ویب سائٹ پر مذکورہ ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق 6 جولائی 2024 کو پامپلونا، ناورے، اسپین میں ‘سان فرمین رننگ آف دی بُلز فیسٹیول’ میں شریک ہونے والی بھیڑ کی ہے، جہاں شرکاء لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ EL PAIS
Courtesy: Imago

جولائی ماہ میں شائع ہونے والی الجزیرہ اور ٹائمس آف اسرائیل کی رپورٹس کے مطابق سان فرمین فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر شرکاء نے غزہ کی حمایت میں فلسطینی پرچم لہرائے تھے۔ البتہ ان رپورٹس سے یہ واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو کا تعلق اسپین کی عوام کی جانب سے غزہ کے لئے فلسطین کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے سے نہیں ہے۔

Courtesy: Times of Israel

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو اسپین میں غزہ کے لئے بڑے پیمانے پر فلسطین کے حق میں کئے گئے مظاہرہ کی نہیں ہے بلکہ یہ اسپین میں ہونے والا سان فرمین بُلز فیسٹیول 2024 کی افتتاحی تقریب کی ہے، جس میں چند شرکاء نے فلسطینی پرچم لہرائے تھے۔

Result: Partly False

Sources
Threads post by @spainwayoflif on 07/07/2024
Video published by YouTube Channels Grandadan, Sanfermines Pamplona and EL PAÍS on 06/07/2024
Reports published by Times of Israel and Al Jazeera on July 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular