بدھ, مئی 18, 2022
بدھ, مئی 18, 2022

HomeFact Checkحضرت محمدﷺ کے نام سے منسوب گھر کی تصویر بھارت کے اُدےپور...

حضرت محمدﷺ کے نام سے منسوب گھر کی تصویر بھارت کے اُدےپور کی ہے

فیس بک پر ایک صارف نے قدیم زمانے کے کچھ برتنوں کی ایک تصویر شیئر کی ہے اسے حضرت محمدﷺ کے گھر کا بتایا ہے۔ صارف نے تصویر کے اوپر ہندی زبان میں لکھا ہے کہ “ہمارے پیارے نبیﷺ کا گھر مبارک، ہے کوئی بھائی جو ماشاء اللہ لکھے”۔ ہمارے آرٹیکل لکھنے تک اس پوسٹ پر 107 شیئر، 935 لائکس اور 240 کمنٹس تھے۔

حضرت محمدﷺ کے نام سے منسوب کرکے شیئر کی گئی گھر کی تصویر ادے پور سٹی پلیس میں رکھے قدین زمانے کے باورچی خانے کے برتنوں کی ہے۔

سرچ کے دوران ہمیں مذکورہ تصویر مختلف دعوے کے ساتھ ملی، جسے 2019 میں بھی حضرت محمدﷺ سے منسوب کر کے شیئر کیا گیا تھا۔

Fact Check/Verification

گھر میں موجود پرانے سامان کی جس وائرل تصویر کو حضرت محمدﷺ سے منسوب کر کے شیئر کیا جا رہا ہے، اس میں کتنی سچائی ہے اور یہ کہاں کی ہے، یہ جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل لینس پر امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔

پھر ہم نے امیج کے ساتھ کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں گیٹی امیجز، شٹر اسٹاک اور عالمی ڈاٹ کام پر وائرل تصویر ملی۔ جس میں اس تصویر کو بھارت کے راجستھان کے ادےپور میں موجود زمانہ قدیم کے باورچی خانے کا سامان بتایا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران مائن منٹ ڈاٹ کام اور 10 ایئرایچ ڈاٹ کام پر مذکورہ تصویر کے سلسلے میں جانکاری ملی۔ ان ویب سائٹس کے مطابق یہ تصویر راجستھان کے ادے پور کے سٹی پیلیس کے باورچی خانے میں رکھے زمانہ قیدم کے برتنوں کی ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں این آر آئی گجراتی ڈاٹ کو ڈاٹ ان پر بھی یہ تصویر ملی، جہاں سٹی پیلیس کی مکمل تاریخ اور معلومات دی گئی ہے اور اس کے ساتھ دی گئی تصاویر میں حضورﷺ کے گھر کی بتا کر شیئر کی گئی تصویر بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت محمدﷺ نے نہیں باندھی تھی 1400 سال پہلے پتھر میں رسی

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت محمدﷺ کے گھر سے منسوب کرکے راجستھان کے ادےپور کے سٹی پلیس میں موجود قدیم زمانے کے باروچی خانے کے برتنوں کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ اس تصویر کا حضورﷺ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔


Result: Misleading

Our Sources

GettyImages:(https://www.gettyimages.in/detail/photo/high-angle-view-of-cooking-utensils-in-kitchen-at-royalty-free-image/600823953?adppopup=true)

Shutterstock:(https://www.shutterstock.com/da/image-photo/ancient-kitchen-utensils-udaipur-rajasthan-gujarat-626562257)

Alamy.com:(https://www.alamy.com/stock-photo-ancient-kitchen-utensils-udaipur-rajasthan-gujarat-india-140167685.html?pv=1&stamp=2&imageid=CF9DA332-31C8-4083-9371-BD3A33901BEA&p=408642&n=0&orientation=0&pn=1&searchtype=11&IsFromSearch=1&srch=foo%3dbar%26st%3d11%26pn%3d1%26ps%3d100%26sortby%3d2%26resultview%3dsortbyPopular%26npgs%3d0%26qt%3d%26qt_raw%3d%26lic%3d3%26mr%3d0%26pr%3d0%26ot%3d0%26creative%3d%26ag%3d0%26hc%3d0%26pc%3d%26blackwhite%3d%26cutout%3d%26tbar%3d0%26et%3d0x000000000000000000000%26vp%3d0%26loc%3d0%26imgt%3d0%26dtfr%3d%26dtto%3d%26size%3d0xFF%26archive%3d1%26groupid%3d%26pseudoid%3d%7b010AD895-789F-4A0C-B2B5-45BB1490B42B%7d%26a%3d%26cdid%3d%26cdsrt%3d%26name%3dMohini%2520Soni%26qn%3d%26apalib%3d%26apalic%3d%26lightbox%3d%26gname%3d%26gtype%3d%26xstx%3d0%26simid%3d%26saveQry%3d%26editorial%3d1%26nu%3d%26t%3d%26edoptin%3d%26customgeoip%3d%26cap%3d1%26vd%3d0%26lb%3d%26fi%3d2%26edrf%3d%26ispremium%3d1%26flip%3d0%26pl%3d)

MiMit:(http://www.minmit.com/ancient-indian-kitchen-utensils/)

10yearitch:(https://10yearitch.com/india-travel-tour/rajasthan/photo-post-city-palace-udaipur-rajasthan/)

NRIGujrati.co.in:(http://www.nrigujarati.co.in/Topic/4909/1/city-palace-udaipur-rajasthan-history-information-photos.html)


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation from Lucknow University.
Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation from Lucknow University.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular