جمعرات, دسمبر 26, 2024
جمعرات, دسمبر 26, 2024

HomeFact Checkسری نگر میں پکڑے گئے برقعہ پوش دہشت گرد کی تصویر کو...

سری نگر میں پکڑے گئے برقعہ پوش دہشت گرد کی تصویر کو شاہین باغ کے نام پر کیوں کیا جارہاہے وائرل؟پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

دہلی کے شاہین باغ میں سلما کا برقعہ پہن کر کلما بھی پہنچ رہے ہیں۔آخر بریانی اور پانچ سو روپے کا جو سوال ہے۔اس تصویر کو روہت سنگھ نامی ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیاگیا ہے۔

 

تصدیق

دہلی کے شاہین باغ میں جب سے خواتین سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔تب سے مسلسل کچھ نا کچھ آر ایس ایس اور بی جے پی کی جانب گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ایسا ہی ایک دعوے کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کیا جارہاہے۔جس میں کہا جارہاہے کہ مرد بھی شاہین باغ میں برقعہ پہن کر خواتین کے احتجاج میں پیسے اور بریانی کھانے آرہے ہیں۔واضح رہے کہ وائرل تصویر کو غلط دعوے کے ساتھ مختلف لوگوں نے سوشل میڈیا کے الگ الگ پلیٹ فارم پر شیئر کیاہے اور کچھ لوگوں نے شیئر کرنے کے کچھ وقفے بعد ڈلیٹ بھی کردیا۔

Äŀệẍ Ŕäj Ṗŕïńċệ

शाहीन बाग मे सलमा का बुरखा पहनकर बलमा भी पहुंच रहे है, बिरयानी और 500 का सवाल है!भाई

ہماری کھوج

وائرل پوسٹ کو دیکھنے سمجھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں این ڈی ٹی وی اوردکن ہیرالڈ کے ویب سائٹ پر اس تعلق سے خبریں ملیں۔جس کے مطابق  کچھ برقعہ پوش جموں کشمیر کے سری نگر میں سولہ اکتوبردوہزارپندرہ میں دہشت گردانہ حملے کو انجام دیا تھا۔اس دوران جب پولس کا سامنا ہواتو دہشت گردوں نے پلوامہ کی ایک بازار میں گولیاں چلانا شروع کردیا۔جس میں تین افراد زخمی  بھی ہوگئے تھے۔

कश्‍मीर : बुर्का पहने आतंकियों ने व्यस्त बाजार में चलायीं गोलियां, तीन लोग घायल

श्रीनगर: बुर्का पहने कुछ आतंकवादियों ने शुक्रवार को श्रीनगर से से करीब 35 किलोमीटर दूर पुलिस दल से सामना होने पर पुलवामा के एक व्यस्त बाजार में गोलियां चलायीं जिससे दो महिलाओं सहित तीन नागरिक घायल हो गए। पुलिस ने बताया कि महिला के वेश में बुर्का पहने संदिग्ध आतंकवादियों

ان تحقیقات سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں اے بی پی اور پاکستان ڈیفینس کے ویب سائٹ پر شائع خبریں ملیں۔جہاں صاف طور پر لکھا تھا کہ پلوامہ میں برقعہ پوشوں نے گولیاں چلائی۔جن میں دوافراد زخمی بھی ہوگئے۔اس دوران ایک برقعہ پوش شخص کو پولس نے گرفتار بھی کیا۔

Burqa wearing terrorist arrested by Kashmir police. HeHe was membebr

He tried to attack a patrol of Special Operations Group but failed and ran away.Two civilans received minor injuries during the encounter. He was soon apprehended by J&K police. He has been identified as Ahmad Traich of Pulwama.He was member of Hizbul. aa gaya aukat mein!!!! nikal gayi badi badi baatein!!!

نیوزچیکر کے ریسرچ میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ تصویر ایک دہشت گرد کا ہے۔جو جموں کشمیر کے پلوامہ کے ایک بازار میں گولی چلایا تھا اور اسے پولس نے موقع پر گرفتاربھی کرلیا تھا۔اب یہ واضح ہوتا ہے کہ برقعہ پوش شخص شاہین باغ کا نہیں ہے بلکہ ایک دہشت گرد ہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

ٹویٹر ایڈیوانس سرچ

ریورس امیج سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:گمراہ کن(غلط دعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular