Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
ترجمہ
پنجاب کے جالندھر میں پاکستانی پرچم۔۔۔۔۔۔ یہ علاقہ وجئے کالونی کہلاتا ہے جو مسیحیت سے متاثر ہے۔
Pakistani flags … in Jalandhar Punjab , this area Vijay Colony is infested with Christian Missionaries @AmitShah @SureshChavhanke @rohitsardaana @ZeeNews @aajtak @amitmalviya pic.twitter.com/GMqn4owAN5
— No Conversion (@noconversion) November 6, 2019
تصدیق
سوشل میڈیا پر ان دنوں پنجاب سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہورہاہے۔وائرل ویڈیو میں ایک گھر کے چھت پر کچھ پرچم لہراتا ہوا نظر آرہاہے۔جوکہ ہرے و دیگر رنگ کا ہے۔ویڈیو شیئر کرنے والے یوزر نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے جالندھر ضلع کے وجے کالونی میں ایک گھر کی چھت پر پاکستانی جھنڈا لہرارہاہے۔
Pakistani flags … in Jalandhar Punjab , this area Vijay Colony is infested with Christian Missionaries @AmitShah @SureshChavhanke @rohitsardaana @ZeeNews @aajtak @amitmalviya pic.twitter.com/vtOtVYymf3
— Hindu Jayesh Sheth (@JayeshS10755194) November 6, 2019
اسی طرح کے ویڈیو کو ٹویٹر کے علاوہ فیس بک بھی شیئر کیاگیا ہے۔جسے مندرجہ ذیل میں لنک پر جاکر دیکھا جاسکتاہے۔۔
ہماری تحقیقات
ان وائرل پوسٹ اور ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔پھر ہم نے اویسم اسکرین شارٹ کا استعمال کیا۔جس کی مدد سے ہم نے گوگل سرچ کیا۔تب ہمیں پنجاب لائیو نامی ویب سائٹ پر اس تعلق سے ایک خبر ملی۔جس میں لکھا ہے کہ جالندھر ضلع کے وجے کالونی کے ایک چھت پر پاکستانی پرچم جیسا جھنڈا لہرایاگیا۔ جہاں پولیس نےموقع کی نزاقت کو سمجھتے ہوئے چھت سے ہرے رنگ کے جھنڈے کو اتروادیا۔لیکن بعد میں پتاچلا کہ یہ جھنڈا پاکستانی پرچم نہیں بلکہ مذہبی ہے۔۔
اپنی تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے ہم نے اردو میں”پنجاب کے جالندھر میں لہرایا گیا پاکستانی جھنڈا” کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں حیران کن خبر ملی جوکہ پنجاب لائیو کی خبر سے بالکل مختلف اور وائرل پوسٹ سے ملتاجلتا ہے۔جس کو پاکستان کے مشہور و معروف نیوز ویب سائٹ نے الگ رخ دے کر شائع کی ہے۔ پاکستان کا جنگ نیوز پورٹل پر اس ویڈیو کو لے کر لکھا ہےکہ “کرتارپور راہداری کی خوشی، بھارتی پنجاب میں گھروں پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے”وہیں ڈان نیوز کے ویب سائٹ پر” بھارت کے شہر جالندھر میں گھروں پر پاکستانی پرچم لہرادئیے گئے” یہ جملہ لکھا ملا۔جسے پڑھنے کے بعد ذرادل ہچک اٹھا۔
ان ساری خبروں کو پڑھنے کے بعد جب ہمیں تسل٘ی نہیں ملی تو پھر ہم نے مزید باریکی سے تحقیقات شروع کی۔تب ہمیں پنجاب کیسری میں شائع ایک خبر ملی۔جہاں اس جھنڈے کو پاکستانی پرچم ہونے کا جو دعویٰ کیاگیا ہے ۔اسے سرے سے خارج کردیاگیاہے۔ساتھ ہی لکھا ہے کہ یہ پرچم مسلمانوں کا ہے جوکہ اسلامی علم کہلاتا ہے۔۔
تحقیقات کے دوران ہمیں خیال آیا کیوں نہ ہم اپنے قارئین کو دونوں جھنڈے کا فرق بتادیں کہ کونسا پاکستانی ہے اور کونسا اسلامی پرچم۔ پھر ہم نے گوگل سرچ کیااور دو جھنڈے ڈاؤن لوڈ کیے۔جوکہ مندرجہ ذیل میں لگا ہے۔
خیال رہے کی پاکستان کا قومی پرچم کے کنارے میں سفید رنگ ہوتا ہے باقی ہرے رنگ میں چاند تارا چھوٹا سابنا ہوتاہے۔جبکہ اسلامی پرچم پورے ہرےرنگ کا ہوتا ہے اور اس میں چاہے تو کلمہ لکھا ہوتا ہے یا پھر جھنڈے میں بڑا سا چاندتارا یا پھر کسی اور رنگ کے ساتھ بنا ہوا ہوتاہے۔
تمام تر تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیاگیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں رہ رہے دونوں مذاہب میں آپسی خلفشار پیدا کرنے کے لئے اس طرح کے ویڈیوکو شیئر کیاگیا ہے۔
اب نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ واضح پوتاہے کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیاگیا دعویٰ غلط ہے۔یہ علم پاکستانی پرچم نہیں بلکہ اس علم کو ہندوستان میں رہنے والے مسلمان کسی خوشی کے موقع پر اپنی عمارت کی چھت پر یا دکانوں پر لگاتے ہیں۔
ٹولس کا استعمال
گوگل سرچ
گوگل اویسم سرچ
فیس بک سرچ
ٹویٹر سرچ
نتائج:جھوٹی خبر
نوٹ:۔ اگر آپ ہمارے ریسرچ پر اتفاق نہیں رکھتے ہیں یا آپ کے پاس ایسی کوئی جانکاری ہے جس پر آپ کو شک ہےتو آپ ہمیں نیچے دیگئی ای میل آڈی پر بھیج سکتے ہیں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.