Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
فیس بک پر ایک موٹے اژدہے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے، دعویٰ ہے کہ اس اژدہے نے 23 اکتوبر 2022 کو انڈونیشیا میں 54 سالہ زندہ خاتون کو زندہ نگل لیا۔ جو جنگل میں ربر اکٹھا کرنے گئی تھی۔ جائے حادثہ پر خاتون کی چپل، اسکارف، جیکٹ وغیرہ ملا ہے۔

فیس بک پر ایک صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ “انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اس وقت اژدھے نے زندہ نگل لیا جب وہ جنگل میں ربڑ اکٹھا کرنے پہنچی۔
انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرے کے صوبے جمبی میں 23 اکتوبر کو یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ 54 سالہ خاتون اتوار کی صبح جنگل سے ربڑ اکٹھا کرنے لیے گئی تھی جس کے بعد لاپتہ ہوگئی۔ Jahrah نامی خاتون جب شام تک گھر نہیں پہنچی تو اس کے شوہر نے تلاش کرنا شروع کیا اور جنگل سے چپل، اسکارف، جیکٹ اور کام کے لیے استعمال ہونے والے آلات کو دریافت کیا۔ اس کے فوری بعد شوہر نے دیگر افراد سے مدد طلب کی اور اگلی صبح ایک اژدھے کو گمشدگی کے مقام کے قریب دیکھا گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق جب سکیورٹی ٹیم مقامی لوگ اس جگہ خاتون کو تلاش کررہے تھے تو ان کا سامنا 7 فٹ لمبے اژدھے سے ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ اس اژدھے کا پیٹ پھولا ہوا تھا، جس کے بعد اژدھے کا پیٹ کاٹا گیا تو خاتون کی لاش اس کے اندر موجود تھی۔ واضح رہے کہ اژدھا عموماً چھوٹے جانوروں کا شکار کرتا ہے اور اپنے شکار کو سالم نگل لیتا ہے، البتہ انسانوں کو نگلنے کے واقعات بہت کم سامنے آتے ہیں۔ اس سے قبل 2018 میں ایک خاتون کو انڈونیشیا کے جزیرے مونا میں ایک اژدھے نے زندہ نگل لیا تھا۔2017 میں بھی ایک کاشتکار اسی طرح کے واقعے میں ہلاک ہوا تھا”۔
زندہ خاتون کو اژدہے کے نگلنے والے دعوے کے ساتھ وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے کیورڈ سرچ کیا۔ سرچ کے ہمیں مذکورہ دعوے سے ملتی جلتی نیوز رپورٹ پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ جیونیوز پر ملی۔ لیکن اس خبر کے ساتھ ایک دوسری تصویر شیئر کی گئی ہے۔ یہاں ہمیں پتہ چلا کہ جیونیوز کی پوری خبر کو مذکورہ تصویر کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
پھر ہم نے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں بزنس اسٹینڈر کی 2 جولائی 2015 کی ایک رپورٹ یاہو نیوز ویب سائٹ پر ملی۔ جس کے ساتھ وائرل تصویر کو شیئر کیا گیا ہے۔ البتہ وائرل تصویر میں کرسی اور موزے نظر آرہے ہیں۔ لیکن یاہو ویب سائٹ پر شائع تصویر میں مذکورہ دونوں چیزیں نہیں ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہےکہ تصویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔

اب ہم نے جب تصویر کے ساتھ شائع خبر کو غور سے پڑھا تو پتہ چلا کہ جنوبی افریقہ کے ایلین گیم ریزرب میں پورکیوپائن(ساہی،خارپشت والا جانور)کو اژدہے نے کھا لیا تھا، یہ اسی کی تصویر ہے، رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اژدہے کو دیکھنے گئی لوگوں کی بھیڑ کے ڈر سے اژدہے کی موت بھی ہوگئی تھی۔ اب یہاں واضح ہوا گیا کہ یہ تصویر انڈونیشیا میں زندہ خاتون کو نگلنے والے اژدہے کی نہیں ہے۔
اس کے علاوہ اژدہے کی مذکورہ تصویر کے ساتھ شائع 2015 کی خبریں فیز ڈاٹ او آر جی، این ڈی ٹی وی، سی این این اور کے یو ٹی وی نیوز سالٹ لیک سٹی پر بھی ملیں۔ ان خبروں میں بھی اژدہے کی اس وائرل تصویر کو جنوبی افریقہ کا بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا پانی میں بہتے ہوئے جانوروں کی یہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے؟ کیا ہے سچ پڑھیں ہماری تحقیقات
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ یہ تصویر انڈونیشیا میں 54 سالہ زندہ خاتون کو نگلنے والے اژدہے کی نہیں ہے، تصویر کم از کم 7 سال پرانی ہے اور جنوبی افریقہ کے ایلین گیم ریزرب میں پورکیوپائن نامی جانور کو کھانے کے بعد اژدہے کی لی گئی تصویر ہے۔
Our Sources
Report published by GeoNews on 28/oct/ 2022
Report published by finance.yahoo.com on 02/ july/ 2015
Report published by CNN on 27/june/20152
Report published by NDTV on 26/june/2015
کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in
Abrar Bhat
November 23, 2022
Mohammed Zakariya
September 13, 2022
Mohammed Zakariya
June 22, 2020