اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا پانی میں بہتے ہوئے جانوروں کی یہ ویڈیو بنگلہ دیش کی...

کیا پانی میں بہتے ہوئے جانوروں کی یہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے؟ کیا ہے سچ پڑھیں ہماری تحقیقات

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک پر ایک صارف نے پانی میں بہتے ہوئے جانوروں کی 25 سیکینڈ کی ایک ویڈیو کو بنگلہ دیش میں آئے حالیہ سیلاب سے منسوب کرکے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں متعدد جانوروں کو سیلاب کے پانی میں بہتے ہوئے صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ کو بتا دوں کہ بنگلہ دیش میں تیز بارش کے سبب سلہٹ میں سیلابی قہر برپا ہے۔ جس کی وجہ سے 50 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے اور متعد بے گھر ہو گئے ہیں۔

پانی میں بہتے ہوئے جانوروں کی یہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے
Courtesy:FB/noor2mohammad

پانی میں بہتے ہوئے جانوروں کی ویڈیو کو ایک دوسرے فیس بک صارف نے بھی شیئر کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ “استغفرالله۔۔۔۔۔ سیلاب سارے جانور اپنے ساتھ بہا کر لے گئے ہیں”۔

Courtesy:FB/Hanif Ullah

Fact Check/Verification

پانی میں بہتے ہوئے جانوروں کی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے اس ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 8 اگست 2020 کو شیئر شدہ ایک ٹویٹر پوسٹ ملا۔ جس میں اس ویڈیو کو پاکستان کے سندھ کا بتایا گیا ہے۔

مذکورہ پوسٹ سے پتا چلا کہ ویڈیو کم از کم 2 سال پرانی ہے۔ لیکن ہمیں ٹویٹر پوسٹ تسلی بخش نہیں لگی۔ پھر ہم نے ایک فریم کو ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں آئی کومو سوسیڈیو نامی ویب سائٹس پر اسپینش زبان میں شائع 30 جولائی 2020 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کا ترجمہ کرنے پر پتا چلا کہ پانی میں بہتے ہوئے جانوروں کی یہ ویڈیو میکسیکو کے نایارٹ کی ہے۔ جہاں گائیوں کو سیلاب بہا لے گیا تھا۔

پھر ہم نے یوٹیوب پر نایارٹ میکسیکو سیلاب کیورڈ انگلش میں سرچ کیا تو ہمیں افرین گرانڈے ٹیپک، لا جورناڈا اور امیجن نوٹیسی ایس نامی یوٹیوب چینل پر 28 جولائی 2020 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو وائرل ویڈیو ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق یہ واقعہ نایارٹ کے زکالپن کا ہے۔جہاں ہنا طوفان کی وجہ سے مویشی ای آئی کانکل ندی میں بہہ گئے تھے۔

Courtesy:YouTube/Imagen Noticias

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے پتا چلا کہ پانی میں بہتے ہوئے جانوروں کی وائرل ویڈیو کم از کم 2 سال پرانی ہے اور بنگلہ دیش میں آئے سیلاب کی نہیں ہے، بلکہ میکسیکو کے نایارٹ کی ہے۔

Result: False

Our Sources

Twitter post by @FaizullahSwati on 08 aug 2020
Report Published by comosucedio.com on 27 july 2020
YouTube Video of Efrain Grande Tepic, uploaded on 28 july 2020
YouTube Video of Imagen Noticias, uploaded on 28 july 2020

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular