اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا یہ ویڈیو سویڈن میں قرآن نذرِ آتش کرنے کی ہے؟ جانیں...

کیا یہ ویڈیو سویڈن میں قرآن نذرِ آتش کرنے کی ہے؟ جانیں پورا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سویڈن میں حالیہ احتجاج کے دوران قرآن نذرِ آتش کرنے کا بتاکر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص سڑک کے کنارے قرآن کا ایک نسخہ جلا رہا ہے، اس دوران ایک شخص اسے قرآن کی بے حرمتی کرنے سے روکتا ہے، تبھی دوسرا شخص آتا ہے اور قرآن جلا رہے شخص پر حملہ کردیتا ہے۔

احتجاج کے دوران  قرآن نذرِ آتش کرنے کی وائرل ویڈیو پرانی ہے۔
Courtesy:Twitter @Abidhus45944312

دراصل ترکی اور سویڈن کے درمیان ان دنوں سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔ بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق سویڈن نیٹو کے فوجی اتحاد میں شامل ہونا چاہتا ہے جبکہ ترکی نیٹو کا رکن ہے اور وہ اس کی مخالفت کررہا ہے۔ اسی کے پیش نظر سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں دائیں بازو کی اسٹرام کرس پارٹی کے رہنما راسموس پالوڈان نے مظاہرے کے دوران 21 جنوری 2023 کو ترکی کے سفارت خانے کے باہر قرآن پاک کا ایک نسخہ جلایا۔

جس کے بعد ترکی سمیت دنیا بھر کے مسلمان سویڈن کی اس حرکت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اسی معاملہ کے پیش نظر سوشل میڈِیا پر صارفین اردو اور عربی میں قرآن نذرِ آتش کرنے کی ایک ویڈیو کو حالیہ سویڈن میں پیش آئے واقعہ کا بتاکر شیئر کررہے ہیں۔

Fact Check/Verification

سویڈن میں حالیہ احتجاج کے دوران قرآن نذرِ آتش کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو کا ہم نے اویسم اسکریم شارٹ کی مدد سے ایک کیفریم نکالا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ترکی کی ویب سائٹ این سون ہیبر پر ترکش زبان میں شائع 2021 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں وائرل ویڈیو کو ڈنمارک کے نوریبرو میں پیش آئے واقعے کا بتایا گیا ہے۔

پھر ہم نے کروم پر انگلش میں “قرآن برننگ، نوریبرو اسٹریٹ، ڈینمارک” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ترکش ویب سائٹ یعنی سفک پر ہوبہو ویڈیو کے ساتھ شائع 3 مارچ 2021 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپین ہیگن کے مسلم اکثریتی علاقہ نوریبرو کی سڑک پر شرپسند عناصر سرعام قرآن پاک کا نسخہ جلا رہے تھے۔ جسے وہاں موجود ایک مسلم نوجوان نے قرآن جلانے سے روکا اور دوسرے مسلم نوجوان نے قرآن جلانے والے فرد کی مارپیٹ کی۔

Courtesy: Yenisafak

یہاں یہ واضح ہوا کہ ویڈِیو پرانی ہے اور ڈنمارک کے دارالحکومت کوپین ہیگن کے مسلم اکثریتی علاقے کی ہے۔ اس کے علاوہ ہم گوگل میپ اور گوگل ارتھ پر ویڈیو میں نظر آرہے مناظر و کچھ کیورڈ کی مدد سے اس مقام پر پہنچےٍٍٍٍ جہاں 2021 میں قرآن نذر آتش کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ درج ذیل کی گرافک میں کی گئی نشاندہی سے بخوبی فرق کیا جاسکتا ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو سویڈن میں حالیہ احتجاج کے دوران قرآن نذرِ آتش کی نہیں بلکہ 2021 میں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپین ہیگن کے مسلم اکثریتی علاقہ نوریبرو کی سڑک پر قرآن جلائے جانے کی ہے۔

Result: False

Our Sources
Report published by Ensonhaber on 2021
Report published by Yenisafak on 03/03/2021

Search by Google Street views
Self Analysis by News checker

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular