Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر ایک کولاج کے ساتھ دعویٰ کی جا رہا ہے کہ خرگوش انڈا دیتا ہے۔ کولاج میں ایک جانب خرگوش کے بچوں کی تصویر ہے اور دوسری طرف ہاتھ میں لئے کچھ انڈوں کی تصویر ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ تصویر میں نظر آرہے انڈے خرگوش کے ہیں جو سینے سے پہلے کلک کی گئی ہے۔
ان دنوں دو تصویروں پر مشتمل ایک کولاج عربی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “بيض الارنب قبل الفقس، سبحان اللہ” ترجمہ: خرگوش کے انڈے کی یہ تصویر اس کے سینے سے پہلے لی گئی ہے۔
فیس بک پر خرگوش انڈا دیتا ہے، اس دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7دنوں میں 18 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 39,018 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
Fact Check/Verification
خرگوش کے انڈے سے منسوب کرکے شیئر کی گئی تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کولاج کو کیفریم میں تقسیم کیا۔ پھر ہم نے دونوں تصاویر کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ ہم وائرل تصویر کو ین ڈیکس پر بھی سرچ کیا،وہاں بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ تصویر کے ساتھ ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا، تب ہمیں ہوبہو ملتے جلتے انڈے کی تصویر غیر ملکی ویب سائٹس پر ملیں، جس میں اسے امریکن کوے کا انڈا بتایا گیا ہے۔
کیا خرگوش انڈا دیتا ہے؟
مذکورہ رپورٹس سے پتا چلا کہ جو انڈے کی تصویر ہے وہ ایک پرندے کی ہے۔ اب ہم نے گوگل پر انگلش زبان میں ” کیا خرگوش انڈا دیتا ہے؟ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں خرگوش کے بچہ جننے سے متعلق سی ٹی پوسٹ اور دی اسپروٹ پیٹ نامی ویب سائٹ پر رپورٹس ملیں۔ جس کے مطابق خرگوش اپنے بچے کو انڈے کے ذریعے جنم نہیں دیتی ہے، بلکہ وہ اپنے رحم میں 31 سے 33 دنوں تک بچے کو پالتی ہے، پھر وہ ایک ساتھ کئی بچے جنم دیتی ہیں، زیادہ تر خرگوش رات کے وقت بچے کو جنم دیتی ہے۔
مزید تحقیقات کے لئے یوٹیوب پر اس سے متعلق کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ہوکس ہولانڈ نامی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو ملا۔ جس میں مادہ خرگوش کس طرح اپنے بچے کو جنم دیتی ہے وہ سارے مراحل دکھائے گئے ہیں، لیکن تھوڑا عجیب ہے۔ اسے دیکھنے سے پہلے ایک بار غور ضرور کرلیں۔
بنی اونر اور این بی سی نیوز نامی ویب سائٹ پر بھی خرگوش کے انڈے دینے والے دعوے کو من گھرت بتایا گیا ہے۔
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ خرگوش انڈا نہیں دیتی ہے، بلکہ وہ اپنے رحم میں 31 سے 33 دنوں تک بچے کو پالتی ہے پھر وہ کئی بچے کو ایک ساتھ جنم دیتی ہے۔ وائرل تصویر میں نظر آرہے انڈے کو امریکن کوے کا انڈا بتایا گیا ہے اور جو خرگوش کے بچے نظر آرہے وہ کہاں کا ہے یہ پتا نہیں چل سکا البتہ خرگوش اور انڈے کی تصویر پچھلے چار سالوں سے مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔
Result: False
Our Sources
CTpost:https://www.ctpost.com/news/article/Do-bunnies-lay-eggs-A-surprising-number-of-13775056.php
cmnh.org:https://www.cmnh.org/science-news/blog/april-2020/eggstraordinary-stories
YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=fP-_2Nebhh4
CNBNews:https://www.nbcnews.com/id/wbna36149164
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.