Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تقریباً دو ہفتے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ بھارتی فوج نے اس کاروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا ہے۔ آپریشن کے بعد سوشل میڈیا پر تباہ شدہ ایک طیارے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایل او سی پر پاکستان کے جے 10 سی فائٹر جیٹ نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے وائرل تصویر کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ لیکن اس تصویر کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔
مزید ہم نے تباہ شدہ بھارتی رافیل کا بتاکر جس تصویر کو شیئر کیا جا رہا ہے، اس کا بغور تجزیہ کیا تو ہمیں تصویر کے دائیں جانب ذیلی حصے میں انگلش میں “موجو اے آئی” لکھا ہوا نظر آیا۔ اس سے شبہ ہوا کہ یہ تصویر مصنوعی ہو سکتی ہے۔
پھر ہم نے اے آئی سے تیار کردہ مواد کا پتہ لگانے والے ٹولز کی مدد لی۔ از اٹ اے آئی ٹول نے اس تصویر میں 61 فیصد اور سائٹ انجن نے 73 فیصد اے آئی سے تیار کردہ مواد ہونے کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ اے آئی امیج ڈیٹیکٹر ٹول ہائیو ماڈریشن نے99.7 فیصد اے آئی یا ڈیپ فیک مواد ہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی سے تیار کردہ تصویر کو پہلگام حملے میں شہید ہوئے لیفٹیننٹ ونے نروال اور ان کی اہلیہ کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر
لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستان کے بھارتی رافیل پر حملے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Sources
Self Analysis
Hive Moderation tool
Sight Engine tool
Is It AI tool
Mohammed Zakariya
May 20, 2025
Mohammed Zakariya
May 8, 2025
Mohammed Zakariya
May 7, 2025