Fact Check
تباہ شدہ فائٹر جیٹ کی یہ پرانی تصویر مگ-29 کی ہے
Claim
پاکستان پر بھارت کی جانب سے کئے گئے حملے کے بعد سوشل میڈیا پر تباہ شدہ فائٹر جیٹ کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس کے ساتھ ایک ایکس صارف نے لکھا ہے “بریکنگ نیوز ایل او سی پر پاکستان کے جے 10 سی فائٹر جیٹ نے دنیا کا جدید ترین بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا”۔

اس تصویر کو فیس بک صارف بھی پاکستان کے جوابی حملے میں تباہ کئے گئے بھارتی فائٹر جیٹ رافیل کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔ جس میں بی بی سی جی ایم ٹی کی ایک رپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ جس میں اینکر یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے کہ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔

Fact
ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 2 ستمبر 2024 کو شائع ہونے والی ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں وائرل تصویر کے حوالے سے لکھا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا مِگ-29 لڑاکا طیارہ 2 ستمبر کو راجستھان کے باڑمیر میں مشق کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ حالانکہ اس حادثے میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اس حوالے سے انڈین ایئرفورس نے بھی اپنے ایکس ہینڈل سے راجستھان میں ہوئے مگ29 حادثے کی اطلاع دی تھی۔
جس تباہ شدہ فائٹر جیٹ کی تصویر بی بی سی کی رپورٹ کے ساتھ شیئر کی گئی ہے، ہم نے جب اسے ٹین آئی ٹول کی مدد سے تلاش کیا تو پتاچلا کہ یہ ویڈیو 11 ستمبر 2021 کی ہے، لیکن یہاں ہم آزادانہ طور پر یہ تصدیق نہیں کرتے کہ ویڈیو کب کی ہے اور کس موضوع پر شائع کی گئی ہے۔

بتادوں کہ اس تصویر کو پہلے بھی فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے، جس کا اردو فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
اس طرح نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ تباہ شدہ فائٹر جیٹ کی یہ تصویر پرانی ہے اور راجستھان کے باڑمیر میں مشق کے دوران مگ-29 حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ لہٰذا اس تصویر کا تعلق بھارت و پاکستان کے مابین چل رہے حالیہ تنازعہ سے نہیں ہے۔
Sources
Reports published by Times of India on 02 Sep 2024
X post by @IAF_MCC on 02 Sep 2024