جمعرات, ستمبر 19, 2024
جمعرات, ستمبر 19, 2024

ہومFact Checkکیا سچ میں راہل گاندھی نے کہا بی جے پی سی اے...

کیا سچ میں راہل گاندھی نے کہا بی جے پی سی اے بی لاکر ہندوراشٹر کے ایجنڈے پر چل رہی ہے؟پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

شہریت ترمیمی بل کے تعلق سے راہل گاندھی کے نام پر ایک ٹویٹ وائرل ہورہاہے۔ٹویٹ پر اےبی پی کا لوگو چسپا ہے۔پوسٹ میں لکھا ہے کہ بی جے پی شہریت ترمیمی بل پاس کرواکر ہندوراشٹر کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ہمارے آباء اجداد کا ایجنڈا ہمیشہ سے اسلامک ممالک پر رہاہے۔اس لئے ہم نے دواسلامک ممالک بنائیں۔ساتھ ہی لکھا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اب ہم بھارت کو ہندو راشٹر بنتے نہیں دیکھ سکتا۔

ہماری کھوج

وائرل پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی کھوج شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے کچھ کیورڈ کی مدد سے یوٹیوب سرچ کیا۔اس دروان ہمیں ری پبلک چینل پر موجود ایک خبر اس تعلق سے ملی۔جس میں ٹویٹ کا ذکر تو نہیں ہے۔البتہ ویڈیو میں یہ ضروں سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی نے سی اے بی کی مخالفت کی ہےاور انہوں نے اس  بل کو آئین کے لئے خطرہ بتایا ہے۔

ان خبروں کو دیکھنےکے بعد ہم نے مزید تحقیق شروع کی۔ پھر ہم نے اپنی تسل٘ی کے لئے راہل کا ٹویٹر ہینڈل کھنگالا۔تب ہمیں راہل کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ سی اے بی اور این آر سی کو موجودہ سرکار ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔واضح رہے کہ راہل گاندھی کا یہ ٹویٹ سولہ دسمبر کا ہے۔

The CAB & NRC are weapons of mass polarisation unleashed by fascists on India. The best defence against these dirty weapons is peaceful, non violent Satyagraha. I stand in solidarity with all those protesting peacefully against the CAB & NRC.

تحقیقات کے دوران ہمیں راہل کے تعلق سے اے بی پی کے یوٹیوب چینل پر وائرل پوسٹ جیسا ویڈیو ملا۔اسے غور سے دیکھنے کے بعد ہم نے پایا کہ اے بی پی پر شائع راہل کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیاہے۔آپ صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ ایک جیساٹویٹ ہے پر یہاں کچھ اور لکھا ہے اور وائرل پوسٹ میں کچھ اور۔بتادوں کہ راہل نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ سی اے بی ہندوستان کی آئین پر حملہ ہے۔جو بھی اس کی حمایت میں ہے وہ ہمارے ملک کی بنیاد کو برباد کررہے ہیں۔

Citizenship Amendment Bill पर Rahul Gandhi बोले- बिल का समर्थन देश की नींव पर हमला

नागरिकता संशोधन विधेयक के लोकसभा में पारित होने के बाद विपक्ष हमलावर है. वायनाड से कांग्रेस सांसद राहुल गांधी ने ट्वीट कर नागरिकता संशोधन बिल पर निशाना साधा है. राहुल ने कहा कि CAB भारतीय संविधान पर हमला है, जो भी इसके समर्थन में है वो हमारे देश की नींव को बर्बाद करने और उस पर हमला करने की कोशिश कर रहे हैं.

نیوز چیکر کی تحقیق میں یہ ثابب ہوتا ہے راہل گاندھی کے ٹویٹ بلکہ یوں کہا جائے کہ اے بی پی پر شائع خبرو کو گمراہ کن انداز میں عوام کے سامنے پیش کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ راہل نے سی اے بی بل کا پاس ہونا آئین پر حملہ بتایا ہے نہ کہ سرکار سی اےبی لاکر ہندوراشٹر کے ایجنڈے پر چل رہی ہے ایسا کچھ کہا ہے۔

 

ٹولس کا استعمال

یوٹیوب سرچ

ٹویٹر ایڈوانس سرچ

نتائج:فیک نیوز(جھوٹا دعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 WhatsApp -:9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular