Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بہار میں سیاسی پارہ عروج پر ہے۔ اویسی کی پارٹی بہار کے سیمانچل میں اپنے امیدواروں کے لئے جگہ جگہ سیاسی جلسوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ٹکٹ پر بہار سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر کی جا رہی ہے۔


وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کو ایک مکان کے باہر کھڑے ہاتھ ہلاتے اور سڑک پر ریلی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی کی تقریر کے مناظر بھی ویڈیو میں شامل ہیں۔ ویڈیو کے پس منظر میں “اے آئی ایم آئی ایم کے نغمے” بھی سنائی دے رہے ہیں۔
سب سے پہلے ہم نے کچھ کیورڈ کی مدد سے اپنی سرچ کا آغاز کیا۔ لیکن اس حوالے سے ہمیں کوئی معتبر خبر موصول نہیں ہوئی۔ وہیں ہم نے شاہ رخ خان اور اسدالدین اویسی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی کھنگالے، لیکن ان اکاؤنٹس پر بھی ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔
ہم نے جب اپنی ابتدائی تحقیق کا آغاز کیا تو معلوم ہوا وائرل ویڈیو میں شامل شاہ رخ خان کے مناظر ان کی 2017 کی فلم “رئیس” کے ایک پروموشنل ایونٹ سے لئے گئے ہیں۔ جبکہ اویسی کے مناظر ان کی مختلف سیاسی ریلیوں و جلسے سے جوڑے گئے ہیں۔ یہ دونوں ویڈیوز کو ایڈیٹنگ کے ذریعے ملا کر ایک نیا فرضی بیانیہ تیار کیا گیا ہے۔
مزید تصدیق کے لیے اے آئی ایم آئی ایم اترپردیش کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلمان سے فون پر رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے صاف الفاظ میں کہا: “یہ دعویٰ سراسر فرضی ہے۔ شاہ رخ خان کا نہ اے آئی ایم آئی ایم سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ کسی ریاست میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔”یعنی پارٹی نے خود اس وائرل دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔
نیوز چیکر کی تحقیق اور تصدیق کے بعد یہ بات واضح ہو گئی کہ وائرل ویڈیو فرضی اور گمراہ کن ہے۔ شاہ رخ خان نے سیاست میں حصہ لینے یا اے آئی ایم آئی ایم سے وابستگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ یہ پوسٹ ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کا حصہ ہے، جس کا مقصد عوام میں گمراہ کن تاثر پیدا کرنا ہے۔
Sources
Visuals from Raees Movie and Asaduddin Owasi
Conversation with UP, State General Secretary of AIMIM Mohammad Salman
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
November 12, 2025
Mohammed Zakariya
October 29, 2025