Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
جاپان میں فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے مناظر۔
نہیں، اس ویڈیو کو اے آئی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔
فلسطین میں اسرائیلی جارحیت عروج پر ہے۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر 12 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو جاپان میں فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کی ہے۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں 12 اگست 2025 کو شیئر شدہ یہی ویڈیو اليابان بالعربي نامی ایکس ہینڈل پر موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس ویڈیو کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

پھر ہم نے اپنی تحقیقات میں اضافہ کرتے ہوئے چند کیورڈ تلاش کئے تو وائرل ویڈیو کا الگ الگ کلپ حسن مورننگ اسٹار نامی ٹک ٹاک ہینڈل پر موصول ہوا۔ ہینڈل تک وی پی این کی مدد سے رسائی کی۔ جہاں معلوم ہوا اس ہینڈل سے محض اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز ہی شیئر کی جاتی ہیں۔


مزید تصدیق کے لئے ہم نے اے آئی کا پتا لگانے والے ٹولز ہائیو ماڈریشن کی مدد لی۔ جہاں ہائیو ماڈریشن نے اپنے تجزیہ میں اس ویڈیو میں 94.3 فیصد اے آئی یا ڈیپ فیک سے تیار کردہ مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

وہیں اے آئی کا پتا لگانے والے ٹول کینٹ لیکس نے اس ویڈیو میں 61 فیصد اے آئی سے تیار کردہ مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ہم نے یہ بھی پتا لگانے کی کوشش کی کہ آیا جاپان میں واقعی فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا ہے یا نہیں؟اس دوران ہمیں رواں ماہ کی 4 تاریخ کو شائع ہونے والی عرب نیوز کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق جاپان کے ٹوکیو میں ایک مظاہرہ کیا گیا تھا، جس میں غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ غذا کی شدید قلت کے خاطمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس مظاہرے میں “فلسطین کو آزاد کرو” اور “بچوں کا قتل بند کرو” جیسے نعرے بھی لگائے گئے تھے۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جاپان میں فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے مناظر کا بتاکر شیئرکی گئی ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Our Sources
X post by @nippon_ar on 12 Aug 2025
TikTok post by @hassan_morningstar
Hive Moderation tool
Mohammed Zakariya
October 8, 2025
Mohammed Zakariya
October 7, 2025
Mohammed Zakariya
October 6, 2025