اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkجانئے میٹنگ کے دوران چوہے کی کیک کھاتے ہوئے وائرل ویڈیو کی...

جانئے میٹنگ کے دوران چوہے کی کیک کھاتے ہوئے وائرل ویڈیو کی سچائی؟

اگر آپ سے کہا جائے کہ چوہا بغیر دعوت ایک تقریب میں شریک ہوتا ہے اور مہمانوں سے پہلے ہی کیک کھا جاتا ہے، تو کیا آپ یقین کریں گے? نہیں! لیکن یہ سچ ہے اور چوہے کی کیک کھاتے ہوئے ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

لیکن متعدد میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین نے چوہے کی کیک کھاتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پاکستان کے بلوچستان میں ایک تقریب کی ویڈیو ہے۔

پاکستانی میڈیا ادارے پی این این ٹی وی اور پاکستان ٹائمز نے ایک رپورٹ کے ساتھ چوہے کی کیک کھاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی میٹنگ کے دوران چوہا میز پر رکھے کیک سے لطف اندوز ہوتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی’۔

چوہے کی کیک کھاتے ہوئے ویڈیو
Courtesy: Screengrab from PNN News

اس کے علاوہ چوہے کی وائرل ویڈیو کو فیس بُک کے علاوہ یوٹیوب پر بھی شیئر کیا گیا ہے، جہاں چوہے کی وائرل ویڈیو کو پاکستان کے بلوچستان کا بتایا گیا ہے۔

یوٹیوب پر چوہے کی وائرل ویڈیو کا لنک آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر نے چوہے کی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے ویڈیو کو کیفریمز میں تقسیم کیا اور ان میں چند کیفیریمز کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا، جہاں ہمیں متعدد رپورٹز ملیں۔

ایِ ٹی وی بھارت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کشمیر میں ایک میڈیا ورکشاپ پروگرام کے دوران کی ویڈیو ہے، جہاں نئے جرنلزم طلباء کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہاں ہمیں معلوم ہوا کہ چوہے کی وائرل ویڈیو کشمیر کی ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں وادی کے معروف اخبار کشمیر لایف  کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو رپورٹ ملی، جس میں صاف طور پر جوہے کی کیک کھاتے ہوئے ویڈیو کو سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کا بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوہے کی کیک کھاتے ہوئے ویڈیو سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں صحافت پر مبنی پروگرام کے دوران ریکارڈ کیا گیا ہے۔  

ہم نے تحقیقات کو مزید فعال بنانے کے لیے کشمیر لائف کے رپورٹر ہلال احمد شاہ سے رابطہ کیا، آیا کہ یہ چوہے کی وائرل ویڈیو واقعی سینٹرل یونیورسٹی کی ہے؟

انہوں نے واضع کیا کہ چوہے کی کیک کھاتے ہوئے ویڈیو صد فیصد سینٹرل یونیورسٹی کی ہے۔

ہلال احمد نے بتایا “ہمارے ایڈیٹر اِن چیف کے دوست دراصل اس پروگرام میں شریک تھے۔ انہوں نے یہ ویڈیو خود ریکارڈ کرکے ہمارے مدیر اعلیٰ کو بھیجی، جس کے بعد ہم نے اس ویڈیو کو شائع کیا۔ لہذا میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وائرل ویڈیو سینٹرل یونیورسٹی کی ہی ہے”۔

آپ کو بتادیں کی اس ویڈیو سے متعلق چند میڈیا اداروں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چوہے کی یہ وائرل ویڈیو کشمیر یونیورسٹی کی ہے۔ نیوزی 18 کشمیر نے فیک بُک پیج پر اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو کشمیر یونیورسٹی کی ہے، جو کہ ہماری تحقیقات میں غلط ثابت ہوا۔

Conclusion

اس سے واضع ہوا کہ چوہے کہ کیک کھاتے ہوئے ویڈیو سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کی ہی ہے۔ اس کا پاکستان اور کشمیر یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چوہے کی ویڈیو سے متعلق کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔

Result: False

Our Sources

YouTube Video report by Kashmir Life
Phonic conversation with Journalist Hilal Ahmad Shah


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Most Popular