Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
آج ہم آپ کےلیےہفتہ واری خبر (Weekly Wrap) میں کچھ ایسے وائرل کی حقائق کو سامنے رکھیں گے ۔جو اس ہفتے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے۔درج ذیل میں یک بعد دیگرے اسٹوری کو ملاحظہ فرمائیں۔
کیا سچ میں تبلیغی جماعت کے لوگوں نے پی ایم مودی کا جنم دن منایا؟
دہلی مرکز نظام الدین کے اندر بی جے پی لیڈرمولانا صہیب قاسمی نے پی ایم مودی کا جنم دن نہیں منایا بلکہ مرکز کی دیوار سے متصل وزیراعظم کی تصویر لگا کر کیک کاٹا تھااور ملک کےلئےدعاء خیر کی تھی ۔سوشل میڈیا پر کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔
کیا لداخ میں ہندوستانی فضائیہ کاایم آئی۔17ہیلیکاپٹر حادثےکا شکار ہوگیا ہے؟
ہندوستانی فضائیہ کے ایم آئی -17ہیلی کاپٹر کی وائرل تصویر 2018 کی ہے۔یہ حادثہ لداخ میں نہیں بلکہ اتراکھنڈ کے کیدارناتھ میں پیش آیا تھا جہاں لوہے کےراڈ سے ٹکرا کر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔
بنگلہ دیشی شادی شدہ مسلم جوڑے کو لوجہاد سےکیوں کیا جارہا شیئر؟
وائرل تصاویر کا لوجہاد اور ہندوستان کے کیرلہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔بلکہ یہ تصویر بنگلہ دیش کی سمیہ حسن نامی لڑکی کی ہے۔رپوٹ سے کہیں بھی یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہسمیہ حسن نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا ہے۔
کیا سچ میں سعودی عرب میں مرد و خواتین نے سنیماگھرکے باہر لگائی بھیڑ؟
وائرل ویڈیو تقریباًڈیڑھ سال پرانہ ہے اور ویڈیو میں نظر آرہی بھیڑ سعودی عرب کے حفرالباطن کےدکان میں مفت سامان کا اعلان کیاگیا تھا۔جس کے بعد وہاں مرد وخواتین کی بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔
کیا سچ میں اداکاراعجازخان نے ہندؤں کو مجروح کرنے والا بیان دیا ہے؟
سوشل میڈیا پر اداکار اعجاز خان کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ بالکل فرضی ہے۔انہوں نے خود ویڈیو جاری کر کے اس بات کی شہادت دی ہے کہ وہ ہندؤں کے مجروح کرنےوالا بیان نہیں دیا ہے۔جوپوسٹر شیئر کیاجارہا ہے وہ فرضی ہے۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.