اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckReligionFact Check: محمّدؐ کے کردار پر نہیں بنی ہے فلم اللہ بندے،...

Fact Check: محمّدؐ کے کردار پر نہیں بنی ہے فلم اللہ بندے، جانیں وائرل دعوے کا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

واہٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر پر ایک لمبا چوڑا پوسٹ گردش کر رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ محمّدﷺ کے کردار پر بنی فلم اللہ بندے بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ اسے نہ دیکھنے کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔

محمّدؐ کے کردار پر نہیں بنی ہے فلم اللہ بندے
Courtesy: Whatsapp foward
Courtesy: FB/ arslan.rasul.3

ٖFact

نیوز چیکر نے سب سے پہلے فلم اللہ بندے نام کی فلم کو گوگل و دیگر سرچ انجن پر تلاش کیا۔ لیکن معلوم ہوا کہ بھارت میں اس نام کی کوئی فلم نہ تو ریلیز ہوئی ہے اور ناہی ایسا کوئی پروجیکٹ آنے والا ہے۔ لیکن یہ معلوم ہوا کہ وائرل پوسٹ میں قرآن کا غلط حوالہ دیا گیا ہے وہ بائبل سے لیا گیا ہے۔

البتہ سرچ کے دوران ہمیں آئی ایم ڈی بی کی ویب سائٹ پر 2010 میں ریلیز ہوئی “اللہ کے بندے” نام کی فلم کے سلسلے میں معلومات فراہم ہوئیں۔ جس کی ہدایت کاری فاروق کبیر نے کی تھی اور اس میں اداکار نصیر الدین شاہ نے کام کیا ہے۔ یہ ایک کرائم ڈرامہ ہے۔ اس کا محمّدﷺ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Courtesy: IMDb

مزید تلاش کرنے پر ہمیں معلوم ہوا کہ دو فلمیں ایسی بنی ہیں جن میں پیغمبر اسلام(ص) کی تصویر کشی کی گئی ہے، پہلی “دی میسج” (1976) دوسرا “محمد:دی میسنجر آف گاڈ” (2015)۔ یہاں اب یہ واضح ہو چکا کہ بھارت میں “اللہ بندے” نام کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے جو محمّدﷺ کے کردار پر بنائی گئی ہو۔

فلم اللہ بندے سے متعلق پوسٹ گزشتہ سال بھی وائرل ہوا تھا۔ جس کا نیوز چیکر کی جانب سے فیکٹ چیک کیا جا چکا ہے۔

Result: False

Our Sources
Movie related information found on IMDb
Bible Quote
Reports published by The Guardian and NPR on 28 Sept 2015/ 07 Aug 2016

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular