Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یوکرین پر روسی میزائل حملے کا بتاکر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں میزائل نما چیز گرنے کے بعد بڑا دھماکہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ روس نے اپنے کنز میزائل سے یوکرین کے 136 میٹر زمین کے نیچے بنے اسلحہ ڈیپو پر حملہ کیا ہے۔
فیس بک اور ٹویٹر پر مذکورہ دعوے کے ساتھ ویڈیو کو پچھلے ہفتے متعدد صارفین نے بھی شیئر کیا تھا۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یوکرین پر روسی میزائل حملے کے نام پر وائرل ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ویڈیو سے متعلق اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے “روس، یوکرین، نیوکلیر، وار،” لکھ کر انگلش کیورڈ یوٹیوب پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انسین پشینٹ 2 نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ وائرل ویڈیو ملا۔ جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “اگر روس نے ایٹمی جنگ شروع کی تو کیا ہوگا؟”۔
اس ویڈیو کے ساتھ دیئے گئے ڈسکرپشن سے پتا چلا کہ یہ اسی طرح کے ویڈیوز وی ایف ایکس کی مدد سے بناتے ہیں، ڈسکرپشن میں ان کے ذریعے استعمال کئے گئے سافٹ ویئر کی بھی جانکاری دی گئی ہے۔ ان کے چینل پر اسی طرح کی مزید ویڈیوز موجود تھیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن کو کھنگالنے پر ہمیں ایک کمنٹ نظر آیا جس میں لکھا ہے کہ”فرضی خبر مت پھیلاؤ”۔ جس کے جواب میں لکھا ہے کہ یہ ایک کمپیوٹر جنریٹڈ ایمج ہے نہ کہ فرضٰ خبر۔
مزید معلومات کے لئے ہم نے اس چینل کے مالک کو ای میل بھی لکھا ہے۔ ان کا جواب موصول ہوتے ہی ہم اس آرٹیکل کو اپڈیٹ کر دیں گے۔
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ یوکرین پر روسی میزائل حملے کی بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل وی ایف ایکس کی مدد سے ایک تحلیق کار نے بنایا ہے۔
Our Sources
Video Uploadedn on YouTube by InsanePatient2 /28 Feb 2022
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
Mohammed Zakariya
October 11, 2022
Mohammed Zakariya
September 28, 2022
Mohammed Zakariya
March 1, 2022