اتوار, نومبر 10, 2024
اتوار, نومبر 10, 2024

ہومFact CheckFact Check: سنجے دت سے مصافحہ کرتا ہوا شخص پاکستان کے سابق...

Fact Check: سنجے دت سے مصافحہ کرتا ہوا شخص پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نہیں بلکہ ایک بھارتی اداکار ہیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری، سنجے دت سے مصافحہ کرتے ہوئے(1998)۔

Fact
سنجے دت کے ساتھ مصافحہ کرتا ہوا شخص پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نہیں بلکہ ایک بھارتی اداکار سنجے نارویکر ہیں۔

پاکستان میں سیاست ان دنوں اپنے چرم پر ہے۔ آنے والے 8 فروری کو پاکستان میں جنرل انتخابات ہیں۔ اسی تناظر میں وہاں کے رہنماؤں سے متعلق مختلف دعوے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔ اسی کڑی میں ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس میں سنجے دت ایک شخص سے مصافحہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صارفین نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری، بھارتی اداکار سنجے دت سے مصافحہ کرتے ہوئے(1998)۔

Courtesy: Facebook/ cyedraza00
سنجے دت سے مصافحہ کررہے شخص کا نام آصف علی زرداری نہیں بلکہ سنجے نارویکر ہے۔
Courtesy: X @Unst0ppable20

Fact Check/ Vrification

سنجے دت سے آصف علی زرداری کے مصافحے کا بتا کر شیئر کی گئی تصویر کو سب سے پہلے ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں مہاراشٹر ٹائمس کی ویب سائٹ پر 18 جولائی 2023 کو اپلوڈ شدہ ایک آرٹیکل ملا، جس میں وائرل تصویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس آرٹیکل کو مراٹھی اداکار سنجے نارویکر کی یومِ پیدائش کے موقع پر لکھا گیا تھا۔ اس آرٹیکل کے مطابق اس تصویر میں سنجے دت کے ساتھ مراٹھی اداکار سنجے نارویکر ہیں۔ سنجے نارویکر نے 1999 میں آئی فلم واستو میں “ڈیڑھ فوٹیا” نامی کردار نبھایا تھا۔

Courtesy: Maratha Times

مزید سرچ کے دوران ہمیں لوک ستا اور این ڈی ٹی وی انڈیا کی ویب سائٹ پر بھی سنجے نارویکر کے حوالے سے شائع شدہ آرٹیکل موصول ہوئے۔ ان دونوں آرٹیکل میں وائرل تصویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس تصویر کو فلم واستو کے سیٹ کا بتایا گیا ہے، جب سنجے دت پہلی بار سنجے نارویکر سے ملے تھے۔

Courtesy: NDTV

تحقیقات کو مزید پختہ کرنے کے لئے ہم نے سنجے نارویکر کا انسٹاگرام ہینڈل کھنگالا۔ جہاں 11 جون 2021 کو اپلوڈ شدہ یہی تصویر ملی۔ تصویر کے کیپشن میں سنجے نارویکر نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے دوستوں اور مداحوں کے بےحد اسرار پر سوشل میڈیا پر آگئے ہیں اور اپنی پہلی پوسٹ میں انہوں نے فلم واستو کے سیٹ پر اپنی اور سنجے دت کی پہلی ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔

Courtesy:Instagram@officialsanjaynarvekar

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ آصف علی زرداری کا سنجے دت سے مصافحے کا بتا کر شیئر کی گئی تصویر دراصل سنجے دت اور سنجے نارویکر کی پہلی ملاقات کی ہے۔

Result: False

Sources
Report published by Maratha Times, NDTv and Lok Satta on 2022
Instagram post by @officialsanjaynarvekar 11 jun 2021


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular