اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: خلائی لباس میں ملبوس شخص چاند پر نہیں بلکہ زمین...

Fact Check: خلائی لباس میں ملبوس شخص چاند پر نہیں بلکہ زمین پر کر رہا ہے چہل قدمی

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

چندیارن3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد سوشل نٹورکنگ سائٹس یوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں خلائی لباس میں ملبوس ایک شخص ایسے سڑک پر چہل قدمی کر رہا ہے، جیسے خلاء میں ہو۔ ویڈیو کو کچھ صارفین مزاحیہ اور کچھ سچ سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے “پاکستانی چاند پر انڈیا سے پہلے پہنچ چکے تھے۔ لیکن میڈیا نہیں بتائے گا۔ یقین نہیں آتا تو یہ ویڈیو دیکھ لیں”۔

آرٹسٹ ننجدا سوامی نے سڑکوں کی بدحالی دکھانے کی غرض سے خلائی لباس پہن کر سڑکوں پر چہل قدمی کیا تھا۔
Courtesy: Facebook/ CityOfLightsKarachiii

Fact

خلائی لباس میں ملبوس شخص والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بادل ننجنداسوامی نامی انسٹاگرام پر 2 ستمبر 2019 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور بنگلورو کی ہے۔ بادل ننجنداسوامی کے پروفائل سے معلوم ہوا کہ وہ ایک آرٹسٹ ہے۔

Courtesy: Instagram @baadal_nanjundaswamy

مزید سرچ کے دوران کئی میڈیا رپورٹس ملیں۔ جن میں وائرل ویڈیو کی تفصیلات دی گئی ہے۔ نو بھارت ٹائمس اور انڈین ایکسپریس کے مطابق ویڈیو کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو کے یشونت پور اسمبلی حلقہ کے ہیروہلی کی ہے۔ جہاں مشہور آرٹسٹ بادل ننجنداسوامی نے اپنے آرٹ ورک کے ذریعے عوام کو چونکا دیا تھا۔ جس میں انہوں نے خلاء باز کا لباس پہن کر بنگلورو میں سڑکوں کی بدحالی دکھانے کی کوشش کی تھی۔

Courtesy: The Indian Express

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بادل ننجنداسوامی نامی آرٹسٹ نے بنگلورو کے ہیروہلی کی ٹوٹی سڑکوں کی بدحالی دکھانے کی غرض سے خلائی لباس پہن کر چہل قدمی کرتے ہوئے ویڈیو بنائی تھی۔ جسے صارفین مزاحیہ اور حقیقت سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔

Result: Stire

Sources
Instagram post by baadal_nanjundaswamy on 2 Sept 2019
Reports published by The Indian Express and NBT on 2019


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular