Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نعرے تکبیر، اللہ اکبر کے نعرے سے ڈرکر بھاگنے لگے۔
ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔
سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی 12 سکینڈ پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں نعرے تکبیر، اللہ اکبر کے نعرے کی گونج سنائی دے رہی ہے، جسے سنتے ہی امریکی صدر ٹرمپ اسٹیج پر خطاب کے دوران اچانک چونک جاتے ہیں اور ان کے گرد سیکورٹی جمع ہوجاتی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نعرے تکبیر، اللہ اکبر کے نعرے سے ڈرکر بھاگنے لگے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے “نعرہ تکبیر،اللہ اکبرکا اتنا خوف ہے امریکی صدر ٹرمپ پر،خود دیکھیں”۔

ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 12 مارچ 2016 کو سی بی ایس نیوز کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ امریکی صدر ٹرمپ کا ہوبہو فریم والے ویڈیو کا ایک طویل ورژن موصول ہوا۔ جس کا بغور تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا اصل ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس وقت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیٹن شہر کے اوہائیو میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے، تبھی ایک مظاہرین نے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی، لیکن موقع پر موجود خفیہ سروس کے افسران نے انہیں گھیر لیا اور سیکورٹی نے مظاہرہ کرنے والے شخص کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ البتہ یہاں یہ واضح ہوگیا کہ ویڈیو پرانی اور ترمیم شدہ ہے۔ بقیہ اس سے متعلق دیگر خبریں یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔
16 مارچ 2016 کی اے بی سی نیوز کی اس رپورٹ میں مظاہرہ کرنے والے شخص کی ایک تصویر بھی شائع کی گئی تھی، جس میں اس کی شناخت تھامس ڈی ماسیمو کے نام سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں بلاول بھٹو کی موجودگی والی ترمیم شدہ تصویر وائرل
اس طرح آن لائن ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نعرے تکبیر، اللہ اکبر کے نعرے سے ڈرکر بھاگنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو پرانی اور ترمیم شدہ ہے۔
Sources
Video published by YouTube channel CBS News on 12 March 2016
Reports published by The Guardian report and ABC on March 2016
Mohammed Zakariya
May 27, 2025
Mohammed Zakariya
January 25, 2025
Mohammed Zakariya
November 12, 2024