ہفتہ, اپریل 20, 2024
ہفتہ, اپریل 20, 2024

ہومFact Checkکیا مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اتراکھنڈ میں...

کیا مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اتراکھنڈ میں بی جے پی کی ہار کا کیا دعویٰ؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ سی ایم شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے اتراکھنڈ میں بی جے پی کی ہار کی بات کہی گئی ہے۔

ٹویٹر پر ایک صارف نے اتراکھنڈ کے سابق سی ایم ہریش راوت کے وائرل ویڈیو والے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ”مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آپسی تبادلہ خیال میں مان لیا کہ اتراکھنڈ چناؤ میں بی جے پی تو گئی”۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اتراکھنڈ میں بی جے پی کی ہار کا دعویٰ نہیں کیا ہے
Courtesy:@MazahirJamil/@harishrawatcmuk

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات میں اپنی کامیابی یقینی بنانے کے لئے سیاسی پارٹیاں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی ، کانگریس اور عاپ پارٹیاں پورے زور و شور سے کام کر رہی ہیں۔ بی جے پی کے لئے پی مودی، امت شاہ سمیت دیگر مرکزی وزراء مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کانگریس کے لیے راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، کانگریس کے زیر اقتدار چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ سمیت دیگر بڑے لیڈران نے بھی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

بی جے پی کے حق میں ووٹروں کو راغب کرنے اتراکھنڈ پہنچے شیوراج سنگھ چوہان چھوٹی اور بڑی عوامی اجلاس کے ذریعے پارٹی کے لئے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیوز چیکر کی جانب سے ماضی میں کئے گئے تجزیے کے مطابق انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فرضی خبریں شیئر کی جاتی ہیں۔

اسی کے پیش نظر تمام کانگریس لیڈران سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اتراکھنڈ میں بی جے پی کی شکست کی بات کہی ہے۔

Fact Check/Verification

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے متعلق اتراکھنڈ میں بی جے پی کی شکست کے دعوے کے ساتھ شیئر کئے جا رہے وائرل ویڈیو کی تحقیقات ہم نے کا آغاز کیا۔ اس دوران ہمیں کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹویٹ کے جواب موصول ہوئے۔ جس میں بی جے پی کے حامیوں نے اسے گمراہ کن بتایا ہے۔

Courtesy:twitter@LokendraParasar
https://twitter.com/bhootkrit/status/1492044017302847492
Courtesy:Twitter@bhootkrit

سرچ کے دوران ہمیں وائرل کلپ ون انڈیا ہندی پر ملی۔ جس کے آڈیو کو غور سے سننے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی جو ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ سی ایم شیوراج نے اتراکھنڈ میں بی جے پی کی شکست کو تسلیم کیا ہے وہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ دراصل شیوراج سنگھ چوہان اتراکھنڈ میں بی جے پی کی جیت کی بات کر رہے تھے، جسے پارٹی کی ہار کے نام پر شیئر کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ ون انڈیا ہندی کے رپورٹر نے یہ بھی لکھا ہے کہ شیوراج سنگھ چوہان نے اتراکھنڈ میں بی جے پی کی جیت کے ساتھ مقابلے کی بات کی ہے۔

Courtesy:YouTube/
One India Hindi

وائرل ویڈیو میں شیوراج سنگھ چوہان اور ان کے ساتھ کھڑے شخص کے درمیان ہونے والی پوری گفتگو کچھ یوں ہے۔

شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ کھڑا شخص: آپ اتراکھنڈ میں وہاں کا بتاؤ کیا ہے؟

شیوراج سنگھ چوہان: میرے خیال میں یوپی میں (بی جے پی کی جیت کے حوالے سے) کوئی شک نہیں ہے۔۔۔ اتراکھنڈ میں بھی بی جے پی ہے۔۔۔ لیکن مقابلہ تھوڑا ہے۔

وائرل ویڈیو کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے ہم نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس کا رخ کیا۔ اس دوران ہمیں شیوراج سنگھ چوہان کے یوٹیوب چینل پر ایک پریس کانفرنس ملا۔ جس میں وائرل ویڈیو کے حوالے سے ان کا بیان بھی تھا۔ جب ویڈیو میں موجود رپورٹر نے وائرل ویڈیو کے بارے میں پوچھا تو شیوراج سنگھ چوہان کہتے ہیں، “کوئی ٹف-وف نہیں ہے۔ ہم ایک شاندار حکومت بنا رہے ہیں۔ یہ پتا نہیں کب اور کہاں کی لائے ہوں گے۔ یہ تو کانگریس کے پاس بچتا ہی نہیں تو اسی طرح۔۔۔ میں آج آن ریکارڈ ۔۔۔ آج آن ریکارڈ آپ کے بیچ میں کہہ رہا ہوں پچھلی بار سے زیادہ سیٹیں لے کر بھارتی جنتا پارٹی کی سرکار بنے گی اور میں پشکر دھامی جی کے حلف برداری پروگرام میں آؤں گا پھر آپ سب کو چائے پر بلاؤں گا”۔

Courtesy:YouTube/
Shivraj Singh Chouhan

اس کے علاوہ، ہمیں این ڈی ٹی وی، امر اجالا، نوبھارت ٹائمز، زی نیوز اور ای ٹی وی بھارت پر شائع شدہ رپورٹس ملیں۔ جن میں واضح کیا گیا ہے کہ شیوراج سنگھ چوہان نے اتراکھنڈ میں بی جے پی کی جیت کے دعوے کے ساتھ سخت مقابلے کی بات کی ہے۔

Courtesy: NDTv

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں واضح ہو تا ہے کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی طرف سے اتراکھنڈ میں بی جے پی کی ہار کی بات کہے جانے کے نام پر وائرل ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ دراصل وائرل ویڈیو میںوزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اتراکھنڈ میں بھی بی جے پی کی حکومت بنانے کا دعویٰ کر رہے تھے۔


Result: Misleading

Our Sources

Audio analysis by Newschecker

YouTube video by Shivraj Singh Chouhan: https://www.youtube.com/watch?v=_5TKEtQCRrQ

NDTV: https://ndtv.in/india-news/uttarakhand-polls-harish-rawat-shares-video-of-mp-cm-shivraj-singh-chouhan-2762798


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular